🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. باب في بيان كثرة طرق الخير
باب: نیکی کے راستوں کی کثرت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 128
الثاني عشر: عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الوُضُوءَ، ثُمَّ أَتَى الجُمعَةَ فَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْن الجُمُعَةِ وَزِيادَةُ ثَلاثَةِ أيَّامٍ، وَمَنْ مَسَّ الحَصَا فَقَدْ لَغَا» رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا، پھر جمعہ کے لیے آیا، اور (خطبہ) غور سے سنا اور خاموش رہا، تو اس کے اس (جمعہ) اور (پچھلے) جمعہ کے درمیان کے اور مزید تین دن کے (گناہ) بخش دیے جاتے ہیں، اور جس نے (خطبے کے دوران) کنکریوں کو چھوا اس نے لغو کام کیا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 128]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 8 (857) (27).
وضاحت: امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث میں وضو کو اچھی طرح کرنے کا استحباب ہے، اور اسے اچھی طرح کرنا یہ ہے کہ (اعضاء کو) تین تین بار دھوئے، اعضاء کو ملے، (چہرے اور ہاتھ پاؤں کی) چمک کو بڑھائے، دائیں (اعضاء) کو پہلے دھوئے اور اس کی مشہور سنتوں کو ادا کرے۔ اور اس میں یہ بھی ہے کہ جمعہ کے دن امام کے نکلنے سے پہلے نفل پڑھنا مستحب ہے، اور اس میں خطبے کے دوران کنکریوں کو چھونے اور اس جیسے دوسرے فضول کاموں کی ممانعت ہے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/328، حدیث 857)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
1987
من اغتسل ثم أتى الجمعة فصلى ما قدر له ثم أنصت حتى يفرغ من خطبته ثم يصلي معه غفر له ما بينه وبين الجمعة الأخرى وفضل ثلاثة أيام
صحيح مسلم
1988
من توضأ فأحسن الوضوء ثم أتى الجمعة فاستمع وأنصت غفر له ما بينه وبين الجمعة وزيادة ثلاثة أيام من مس الحصى فقد لغا
جامع الترمذي
498
من توضأ فأحسن الوضوء ثم أتى الجمعة فدنا واستمع وأنصت غفر له ما بينه وبين الجمعة وزيادة ثلاثة أيام من مس الحصى فقد لغا
سنن أبي داود
1050
من توضأ فأحسن الوضوء ثم أتى الجمعة فاستمع وأنصت غفر له ما بين الجمعة إلى الجمعة وزيادة ثلاثة أيام من مس الحصى فقد لغا
سنن ابن ماجه
1025
من مس الحصى فقد لغا
سنن ابن ماجه
1090
من توضأ فأحسن الوضوء ثم أتى الجمعة فدنا وأنصت واستمع غفر له ما بينه وبين الجمعة الأخرى وزيادة ثلاثة أيام من مس الحصى فقد لغا
رياض الصالحين
1148
رياض الصالحين
128
Riyad al-Salihin Hadith 128 in Urdu