الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
234. باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة
باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1299
وعنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مِنْ خَيْرِ مَعَاشِ النَّاسِ لَهُمْ، رَجُلٌ مُمْسِكٌ عِنَانَ فَرَسِهِ في سَبِيلِ اللهِ، يَطِيرُ عَلَى مَتْنِهِ، كُلَّمَا سَمِعَ هَيْعَةً أَوْ فَزْعَةً طَارَ عَلَيْهِ يَبْتَغِي القَتْلَ وَالمَوْتَ مَظَانَّهُ أَوْ رَجُلٌ في غُنَيْمَةٍ في رَأسِ شَعَفَةٍ مِنْ هَذَا الشَّعَفِ، أَوْ بَطْنِ وَادٍ مِن الأَوْدِيَةِ، يُقِيمُ الصَّلاَةَ، وَيُؤتي الزَّكَاةَ، وَيَعْبُدُ رَبَّهُ حَتَّى يَأتِيَهُ اليَقِينُ، لَيْسَ مِنَ النَّاسِ إِلاَّ في خَيْرٍ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کے لیے بہترین زندگی گزارنے والوں میں سے وہ آدمی ہے جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے ہے، اس کی پیٹھ پر (سوار ہو کر) اڑا پھرتا ہے، جب بھی کوئی (دشمن کی) خوفناک آواز یا گھبراہٹ کی پکار سنتا ہے تو اس پر سوار ہو کر اڑتا ہوا پہنچتا ہے، قتل اور موت کو اس کی جگہوں میں تلاش کرتا ہے۔ یا وہ آدمی جو چند بکریوں کے ساتھ ان پہاڑی چوٹیوں میں سے کسی چوٹی پر، یا وادیوں میں سے کسی وادی کے درمیان (رہتا) ہے، نماز قائم کرتا ہے، زکاۃ ادا کرتا ہے، اور اپنے رب کی عبادت کرتا ہے یہاں تک کہ اسے موت آ جائے، وہ لوگوں کے ساتھ صرف بھلائی ہی کا معاملہ رکھتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1299]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1299]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 39 (1889) (125).
وضاحت: «هَيْعَةً» : وہ آواز جس سے تم دشمن کی وجہ سے گھبراؤ اور خوف کھاؤ۔ (النہایہ 5/288)
«شَعَفَةٍ» : ہر چیز کا ”شعفہ“ اس کا سب سے اونچا حصہ ہوتا ہے، اس سے مراد پہاڑوں میں سے کسی پہاڑ کی چوٹی ہے۔ (النہایہ 2/481)
«شَعَفَةٍ» : ہر چیز کا ”شعفہ“ اس کا سب سے اونچا حصہ ہوتا ہے، اس سے مراد پہاڑوں میں سے کسی پہاڑ کی چوٹی ہے۔ (النہایہ 2/481)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
4889
| خير معاش الناس لهم رجل ممسك عنان فرسه في سبيل الله يطير على متنه كلما سمع هيعة أو فزعة طار عليه يبتغي القتل والموت مظانه رجل في غنيمة في رأس شعفة من هذه الشعف أو بطن واد من هذه الأودية يقيم الصلاة ويؤتي الزكاة ويعبد ربه حتى يأتيه اليقين ليس من الناس إلا ف |
سنن ابن ماجه |
3977
| خير معايش الناس لهم رجل ممسك بعنان فرسه في سبيل الله ويطير على متنه كلما سمع هيعة أو فزعة طار عليه إليها يبتغي الموت أو القتل مظانه رجل في غنيمة في رأس شعفة من هذه الشعاف أو بطن واد من هذه الأودية يقيم الصلاة ويؤتي الزكاة ويعبد ربه حتى يأتيه اليقين ليس من |
رياض الصالحين |
1299
| |
رياض الصالحين |
600
|
Riyad al-Salihin Hadith 1299 in Urdu