الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
244. باب فَضلِ الذِّكْرِ وَالحَثِّ عليه
باب: ذکر کی فضیلت اور اس کی ترغیب
حدیث نمبر: 1431
وعن سعد بن أَبي وقاصٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كنا عِنْدَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «أيعجزُ أحَدُكُمْ أَنْ يَكْسِبَ في كلِّ يومٍ ألْفَ حَسَنَةٍ!» فَسَأَلَهُ سَائِلٌ مِنْ جُلَسائِهِ: كَيْفَ يَكْسِبُ ألفَ حَسَنَةٍ؟ قَالَ: «يُسَبِّحُ مِائَةَ تَسْبِيحَةٍ فَيُكْتَبُ لَهُ ألْفُ حَسَنَةٍ، أَوْ يُحَطُّ عَنْهُ ألفُ خَطِيئَةٍ» . رواه مسلم.
قَالَ الحُمَيْدِيُّ: كذا هُوَ في كتاب مسلم: «أَوْ يُحَطُّ» قَالَ البَرْقاني: ورواه شُعْبَةُ وأبو عَوَانَة، وَيَحْيَى القَطَّانُ، عن موسى الَّذِي رواه مسلم من جهتِهِ فقالوا: «ويحط» بغير ألِفٍ.
قَالَ الحُمَيْدِيُّ: كذا هُوَ في كتاب مسلم: «أَوْ يُحَطُّ» قَالَ البَرْقاني: ورواه شُعْبَةُ وأبو عَوَانَة، وَيَحْيَى القَطَّانُ، عن موسى الَّذِي رواه مسلم من جهتِهِ فقالوا: «ويحط» بغير ألِفٍ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ آپ نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی (اس بات سے) عاجز ہے کہ ہر روز ایک ہزار نیکیاں کمائے!“ تو آپ کے ہم نشینوں میں سے ایک پوچھنے والے نے آپ سے پوچھا: وہ ہزار نیکیاں کیسے کمائے؟ آپ نے فرمایا: ”وہ سو مرتبہ تسبیح (سبحان اللہ) کہے تو اس کے لیے ایک ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، یا اس سے ایک ہزار گناہ مٹا دیے جاتے ہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حمیدی کہتے ہیں: مسلم کی کتاب میں اسی طرح «أَوْ يُحَطُّ» (یا مٹا دیے جاتے ہیں) ہے۔ برقانی کہتے ہیں: اسے شعبہ، ابو عوانہ اور یحییٰ القطان نے اسی موسیٰ سے روایت کیا ہے جن کی سند سے مسلم نے اسے روایت کیا ہے، تو انہوں نے «وَيُحَطُّ» (اور مٹا دیے جاتے ہیں) بغیر الف کے کہا ہے۔ [رياض الصالحين/كتاب الأذكار/حدیث: 1431]

تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 71 (2698) (37).
وضاحت: «قَالَ الحُمَيْدِيُّ» : (الجمع بین الصحیحین 1/199، حدیث 215)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
6852
| أيعجز أحدكم أن يكسب كل يوم ألف حسنة يسبح مائة تسبيحة فيكتب له ألف حسنة أو يحط عنه ألف خطيئة |
جامع الترمذي |
3463
| أيعجز أحدكم أن يكسب ألف حسنة فسأله سائل من جلسائه كيف يكسب أحدنا ألف حسنة قال يسبح أحدكم مائة تسبيحة تكتب له ألف حسنة وتحط عنه ألف سيئة |
مسندالحميدي |
80
| أيعجز أحدكم أن يكسب كل يوم ألف حسنة |
رياض الصالحين |
1431
|
Riyad al-Salihin Hadith 1431 in Urdu