🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. باب في الاقتصاد في العبادة
باب: عبادت میں میانہ روی (کا بیان)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 146
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: دَخَلَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - المَسْجِدَ فَإِذَا حَبْلٌ مَمْدُودٌ بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ، فَقَالَ: «مَا هَذَا الحَبْلُ؟» قالُوا: هَذَا حَبْلٌ لِزَيْنَبَ، فَإِذَا فَتَرَتْ تَعَلَّقَتْ بِهِ. فَقَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «حُلُّوهُ، لِيُصلِّ أَحَدُكُمْ نَشَاطَهُ فَإِذَا فَتَرَ فَلْيَرْقُدْ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے تو (دیکھا کہ) دو ستونوں کے درمیان ایک رسی بندھی ہوئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ رسی کیسی ہے؟“ لوگوں نے کہا: یہ زینب (رضی اللہ عنہا) کی رسی ہے، جب وہ (نماز میں کھڑے کھڑے) تھک جاتی ہیں تو اس سے لٹک جاتی ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کھول دو، تم میں سے ہر ایک کو اپنی چستی تک نماز پڑھنی چاہیے، پھر جب تھک جائے تو سو جائے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 146]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 67 (1150)، ومسلم 2/ 189 (784) (219).
وضاحت: «فَتَرَتْ» : یعنی نماز میں قیام سے سست پڑ جاتیں (تھک جاتیں)۔ (دلیل الفالحین 2/168)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
1150
ليصل أحدكم نشاطه فإذا فتر فليقعد
صحيح مسلم
1831
ليصل أحدكم نشاطه فإذا كسل أو فتر قعد
سنن أبي داود
1312
لتصل ما أطاقت فإذا أعيت فلتجلس
سنن النسائى الصغرى
1644
ليصل أحدكم نشاطه فإذا فتر فليقعد
سنن ابن ماجه
1371
ليصل أحدكم نشاطه فإذا فتر فليقعد
رياض الصالحين
146
Riyad al-Salihin Hadith 146 in Urdu