🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
252. باب في مسائل من الدعاء
باب: دعا سے متعلق چند مسائل
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1499
وعنه: أنَّ رسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «يُسْتَجَابُ لأَحَدِكُمْ مَا لَمْ يَعْجَلْ: يقُولُ: قَدْ دَعْوتُ رَبِّي، فَلَمْ يسْتَجب لِي» متفق عَلَيْهِ.
وفي روايةٍ لمسلمٍ: «لا يَزالُ يُسْتَجَابُ لِلعَبْدِ مَا لَمْ يَدْعُ بإثْمٍ، أَوْ قَطيعَةِ رحِمٍ، مَا لَمْ يَسْتَعْجِلْ» قيل: يَا رسولَ اللهِ مَا الاستعجال؟ قَالَ: «يقول: قَدْ دَعوْتُ، وَقَدْ دَعَوْتُ، فَلَمْ أرَ يسْتَجِبُ لي، فَيَسْتحْسِرُ عِنْدَ ذَلِكَ وَيَدَعُ الدُّعَاءَ» .
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کی دعا قبول کی جاتی ہے جب تک وہ جلد بازی نہ کرے، (جلد بازی یہ کہ) وہ کہنے لگے: میں نے اپنے رب سے دعا کی تھی مگر اس نے میری دعا قبول نہیں کی۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”بندے کی دعا ہمیشہ قبول ہوتی رہتی ہے جب تک وہ کسی گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے، (اور) جب تک جلد بازی نہ کرے۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! جلد بازی کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کہے: میں نے دعا کی، اور میں نے (پھر) دعا کی، لیکن میں نے نہیں دیکھا کہ وہ میری دعا قبول کرتا ہو، پھر وہ اس وقت تھک ہار جاتا ہے اور دعا کرنا چھوڑ دیتا ہے۔“ [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1499]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 92 (6340)، ومسلم 8/ 87 (2735) (90) و(91) و(92).
وضاحت: امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث میں (یہ بات) ہے کہ دعا ہمیشہ جاری رکھنی چاہیے اور قبولیت کو دیر سے ہونے والا نہیں سمجھنا چاہیے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 9/46)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
6340
يستجاب لأحدكم ما لم يعجل يقول دعوت فلم يستجب لي
صحيح مسلم
6936
يستجاب لأحدكم ما لم يعجل فيقول قد دعوت ربي فلم يستجب لي
صحيح مسلم
6936
لا يزال يستجاب للعبد ما لم يدع بإثم أو قطيعة رحم ما لم يستعجل قيل يا رسول الله ما الاستعجال قال يقول قد دعوت وقد دعوت فلم أر يستجيب لي فيستحسر عند ذلك ويدع الدعاء
صحيح مسلم
6935
يستجاب لأحدكم ما لم يعجل فيقول قد دعوت فلا أو فلم يستجب لي
جامع الترمذي
3387
يستجاب لأحدكم ما لم يعجل يقول دعوت فلم يستجب لي
سنن أبي داود
1484
يستجاب لأحدكم ما لم يعجل فيقول قد دعوت فلم يستجب لي
سنن ابن ماجه
3853
يستجاب لأحدكم ما لم يعجل قيل وكيف يعجل يا رسول الله قال يقول قد دعوت الله فلم يستجب الله لي
موطا امام مالك رواية ابن القاسم
448
يستجاب لاحدكم ما لم يعجل فيقول: قد دعوت فلم يستجب لي
رياض الصالحين
1499
Riyad al-Salihin Hadith 1499 in Urdu