الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب التوبة
باب: توبہ کا بیان
حدیث نمبر: 15
وعن أبي حمزةَ أَنسِ بنِ مالكٍ الأنصاريِّ - خادِمِ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «للهُ أفْرَحُ بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنْ أَحَدِكُمْ سَقَطَ عَلَى بَعِيرهِ وقد أضلَّهُ في أرضٍ فَلاةٍ» . مُتَّفَقٌ عليه. وفي رواية لمُسْلمٍ: «للهُ أَشَدُّ فَرَحًا بِتَوبَةِ عَبْدِهِ حِينَ يتوبُ إِلَيْهِ مِنْ أَحَدِكُمْ كَانَ عَلَى رَاحِلَتهِ بأرضٍ فَلاةٍ، فَانْفَلَتَتْ مِنْهُ، وَعَلَيْهَا طَعَامُهُ وَشَرَابهُ فأَيِسَ مِنْهَا، فَأَتى شَجَرَةً فاضطَجَعَ في ظِلِّهَا وقد أيِسَ مِنْ رَاحلَتهِ، فَبَينَما هُوَ كَذَلِكَ إِذْ هُوَ بِها قائِمَةً عِندَهُ، فَأَخَذَ بِخِطامِهَا، ثُمَّ قَالَ مِنْ شِدَّةِ الفَرَحِ: اللَّهُمَّ أَنْتَ عَبدِي وأنا رَبُّكَ! أَخْطَأَ مِنْ شِدَّةِ الفَرَحِ» .
ابو حمزہ سیدنا انس بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ سے، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم تھے، روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اپنے بندے کی توبہ پر تم میں سے اس شخص سے زیادہ خوش ہوتا ہے جو (اچانک) اپنے اونٹ کو پا لے جبکہ وہ اسے ایک چٹیل بیابان میں گم کر چکا ہو۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”اللہ اپنے بندے کی توبہ پر، جب وہ اس کی طرف توبہ کرتا ہے، تم میں سے اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جو ایک چٹیل بیابان میں اپنی سواری پر تھا، پھر وہ اس سے چھوٹ کر بھاگ گئی، اور اسی پر اس کا کھانا اور پانی تھا، تو وہ اس سے مایوس ہو گیا، پھر وہ ایک درخت کے پاس آیا اور اس کے سائے میں لیٹ گیا، اور وہ اپنی سواری سے ناامید ہو چکا تھا، وہ اسی حالت میں تھا کہ اچانک کیا دیکھتا ہے کہ وہ (سواری) اس کے پاس کھڑی ہے، اس نے اس کی نکیل پکڑ لی، پھر شدتِ خوشی سے کہہ اٹھا: اے اللہ! تو میرا بندہ ہے اور میں تیرا رب ہوں! وہ شدتِ خوشی کی وجہ سے غلطی کر گیا۔“ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 15]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 84 (6309)، ومسلم 8/ 93 (2747) (7) و(8).
وضاحت: «فَلاةٍ» : «الفلاة» وسیع صحرا (بیابان) کو کہتے ہیں۔ (لسان العرب 10/330)
«بِخِطَامِهَا» : «الخطام» وہ رسی ہے جس کے ذریعے اونٹ کو کھینچ کر چلایا جاتا ہے (یعنی نکیل)۔ (لسان العرب 4/145)
«بِخِطَامِهَا» : «الخطام» وہ رسی ہے جس کے ذریعے اونٹ کو کھینچ کر چلایا جاتا ہے (یعنی نکیل)۔ (لسان العرب 4/145)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
6309
| الله أفرح بتوبة عبده من أحدكم سقط على بعيره وقد أضله في أرض فلاة |
صحيح مسلم |
6961
| لله أشد فرحا بتوبة عبده حين يتوب إليه من أحدكم كان على راحلته بأرض فلاة |
صحيح مسلم |
6961
| لله أشد فرحا بتوبة عبده من أحدكم إذا استيقظ على بعيره قد أضله بأرض فلاة |
رياض الصالحين |
15
|
Riyad al-Salihin Hadith 15 in Urdu