الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
254. باب تحريم الغيبة والأمر بحفظ اللسان
باب: غیبت کی حرمت اور زبان کی حفاظت کا حکم
حدیث نمبر: 1523
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أَتَدْرُونَ مَا الْغِيبَةُ؟» قالوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أعْلَمُ، قَالَ: «ذِكْرُكَ أخَاكَ بِما يَكْرَهُ» قِيلَ: أفَرَأيْتَ إنْ كَانَ في أخِي مَا أقُولُ؟ قَالَ: «إنْ كَانَ فِيهِ مَا تَقُولُ، فقد اغْتَبْتَهُ، وإنْ لَمْ يَكُنْ فِيهِ مَا تَقُولُ فَقَدْ بَهَتَّهُ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ غیبت کیا ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اپنے بھائی کا اس طرح ذکر کرنا جسے وہ ناپسند کرتا ہو۔“ عرض کیا گیا: بتائیے اگر میرے بھائی میں وہ بات موجود ہو جو میں کہتا ہوں (تو پھر)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس میں وہ بات ہے جو تم کہتے ہو تو تم نے اس کی غیبت کی، اور اگر اس میں وہ بات نہیں جو تم کہتے ہو تو تم نے اس پر بہتان باندھا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1523]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1523]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 21 (2589) (70).
وضاحت: «بَهَتَّهُ» : «البُهْت» کا معنی ہے جھوٹ اور افترا۔ «فَقَدْ بَهَتَّهُ» یعنی تم نے اس پر جھوٹ بولا اور بہتان باندھا۔ (النہایہ 1/433)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
6593
| إن كان فيه ما تقول فقد اغتبته وإن لم يكن فيه فقد بهته |
جامع الترمذي |
1934
| ما الغيبة قال ذكرك أخاك بما يكره قال أرأيت إن كان فيه ما أقول قال إن كان فيه ما تقول فقد اغتبته وإن لم يكن فيه ما تقول فقد بهته |
سنن أبي داود |
4874
| ذكرك أخاك بما يكره قيل أفرأيت إن كان في أخي ما أقول قال إن كان فيه ما تقول فقد اغتبته وإن لم يكن فيه ما تقول فقد بهته |
بلوغ المرام |
1291
| إن كان فيه ما تقول فقد اغتبته وإن لم يكن فيه فقد بهته |
رياض الصالحين |
1523
|
Riyad al-Salihin Hadith 1523 in Urdu