الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
282. باب النهي عن تعذيب العبد والدابة والمرأة والولد بغير سبب شرعي أَوْ زائد عَلَى قدر الأدب
باب: غلام، جانور، بیوی اور بچے کو کسی شرعی سبب کے بغیر یا ادب سکھانے کی حد سے بڑھ کر سزا دینے کی ممانعت
حدیث نمبر: 1604
وعن أَبي مسعودٍ البدْرِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: كُنْتُ أضْرِبُ غُلامًا لِي بالسَّوْطِ، فَسَمِعْتُ صَوْتًا مِنْ خَلْفِي: «اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ» فَلَمْ أفْهَمِ الصَّوْتِ مِنَ الغَضَبِ، فَلَمَّا دَنَا مِنِّي إِذَا هُوَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - فإذا هُوَ يَقُولُ: «اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ أنَّ اللهَ أقْدَرُ عَلَيْكَ مِنْكَ عَلَى هَذَا الغُلامِ» . فَقُلتُ: لا أضْرِبُ مَمْلُوكًا بَعْدَهُ أَبَدًا.
وَفِي روايةٍ: فَسَقَطَ السَّوْطُ مِنْ يَدِي مِنْ هَيْبَتِهِ.
وفي روايةٍ: فَقُلتُ: يَا رسولَ الله، هُوَ حُرٌّ لِوَجْهِ اللهِ تَعَالَى، فَقَالَ: «أمَا لَوْ لَمْ تَفْعَلْ، لَلَفَحَتْكَ النَّارُ، أَوْ لَمَسَّتْكَ النَّارُ» . رواه مسلم بهذه الروايات.

سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں اپنے ایک غلام کو کوڑے سے مار رہا تھا کہ میں نے اپنے پیچھے سے ایک آواز سنی: ”ابومسعود! جان لو۔“ غصے کی وجہ سے میں آواز کو نہ سمجھ سکا، جب وہ میرے قریب آئے تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور آپ فرما رہے ہیں: ”ابومسعود! جان لو کہ اللہ تعالیٰ تم پر اس سے زیادہ قدرت رکھتا ہے جتنی تم اس غلام پر رکھتے ہو۔“ میں نے کہا: اس کے بعد میں کبھی کسی غلام کو نہیں ماروں گا۔
اور ایک روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہیبت سے کوڑا میرے ہاتھ سے گر پڑا۔
اور ایک روایت میں ہے: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے آزاد ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو! اگر تم ایسا نہ کرتے تو آگ تمہیں جھلسا دیتی، یا (فرمایا:) آگ تمہیں چھو لیتی۔“
(اسے مسلم نے ان روایات کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1604]

تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 5/ 91 (1659) (34) و(35).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
4306
| الله أقدر عليك منك على هذا |
صحيح مسلم |
4309
| لله أقدر عليك منك عليه قال فأعتقه |
صحيح مسلم |
4308
| لله أقدر عليك منك عليه فالتفت فإذا هو رسول الله فقلت يا رسول الله هو حر لوجه الله فقال أما لو لم تفعل للفحتك النار أو لمستك النار |
جامع الترمذي |
1948
| لله أقدر عليك منك عليه |
سنن أبي داود |
5159
| لو لم تفعل للفعتك النار أو لمستك النار |
رياض الصالحين |
1604
|
Riyad al-Salihin Hadith 1604 in Urdu