🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
288. باب تحريم الرياء
باب: ریاکاری کی حرمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1617
وعنه، قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّ أَولَ النَّاسِ يُقْضَى يَومَ القِيَامَةِ عَلَيْهِ رَجُلٌ اسْتُشْهِدَ، فَأُتِيَ بِهِ، فَعَرَّفَهُ نِعْمَتَهُ، فَعَرَفَهَا، قَالَ: فَمَا عَمِلْتَ فِيهَا؟ قَالَ: قَاتَلْتُ فِيكَ حَتَّى اسْتُشْهِدْتُ. قَالَ: كَذَبْتَ، وَلَكِنَّكَ قَاتَلْتَ لأَنْ يُقَالَ: جَرِيءٌ! فَقَدْ قِيلَ، ثُمَّ أُمِرَ بِهِ فَسُحِبَ عَلَى وَجْهِهِ حَتَّى أُلْقِيَ في النَّارِ. وَرَجُلٌ تَعَلَّمَ العِلْمَ وَعَلَّمَهُ، وَقَرَأَ القُرآنَ، فَأُتِيَ بِهِ فَعَرَّفَهُ نِعَمَهُ فَعَرَفَهَا. قَالَ: فَمَا عَمِلْتَ فِيهَا؟ قَالَ: تَعَلَّمْتُ العِلْمَ وَعَلَّمْتُهُ، وَقَرَأتُ فِيكَ القُرآنَ، قَالَ: كَذَبْتَ، وَلكِنَّكَ تَعَلَّمْتَ لِيُقَالَ: عَالِمٌ! وَقَرَأتَ القُرْآنَ لِيُقَالَ: هُوَ قَارِئٌ؛ فَقَدْ قِيلَ، ثُمَّ أُمِرَ بِهِ فَسُحِبَ عَلَى وَجْهِهِ حَتَّى أُلْقِيَ في النَّارِ. وَرَجُلٌ وَسَّعَ اللهُ عَلَيْهِ، وَأعْطاهُ مِنْ أصْنَافِ المَالِ، فَأُتِيَ بِهِ فَعَرَّفَهُ نِعَمَهُ، فَعَرَفَهَا. قَالَ: فَمَا عَمِلْتَ فِيهَا؟ قَالَ: مَا تَرَكْتُ مِنْ سَبيلٍ تُحِبُّ أَنْ يُنْفَقَ فِيهَا إِلاَّ أنْفَقْتُ فِيهَا لَكَ. قَالَ: كَذَبْتَ، ولكِنَّكَ فَعَلْتَ لِيُقَالَ: جَوَادٌ! فَقَدْ قِيلَ، ثُمَّ أُمِرَ بِهِ فَسُحِبَ عَلَى وَجْهِهِ حَتَّى أُلْقِيَ في النَّارِ» . رواه مسلم.
«جَرِيءٌ» بفتح الجيم وكسر الراء والمد: أيْ شُجَاعٌ حَاذِقٌ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن سب سے پہلے جس شخص کا فیصلہ کیا جائے گا وہ ایک آدمی ہوگا جو شہید کیا گیا، اسے لایا جائے گا، (اللہ تعالیٰ) اسے اپنی نعمتیں جتلائے گا تو وہ انہیں پہچان لے گا، (اللہ) فرمائے گا: تو نے ان (نعمتوں) میں کیا عمل کیا؟ وہ کہے گا: میں نے تیری راہ میں لڑائی کی یہاں تک کہ شہید کر دیا گیا۔ (اللہ) فرمائے گا: تو نے جھوٹ کہا، بلکہ تو اس لیے لڑا تاکہ کہا جائے: (یہ) بہادر ہے! سو وہ کہہ دیا گیا، پھر اس کے بارے میں حکم دیا جائے گا تو اسے منہ کے بل گھسیٹ کر آگ میں ڈال دیا جائے گا۔ اور ایک آدمی جس نے علم سیکھا اور سکھایا اور قرآن پڑھا، اسے لایا جائے گا، (اللہ) اسے اپنی نعمتیں جتلائے گا تو وہ انہیں پہچان لے گا، (اللہ) فرمائے گا: تو نے ان میں کیا عمل کیا؟ وہ کہے گا: میں نے علم سیکھا اور اسے سکھایا، اور تیری خاطر قرآن پڑھا۔ (اللہ) فرمائے گا: تو نے جھوٹ کہا، بلکہ تو نے علم اس لیے سیکھا تاکہ کہا جائے: (یہ) عالم ہے! اور قرآن اس لیے پڑھا تاکہ کہا جائے: یہ قاری ہے، سو وہ کہہ دیا گیا، پھر اس کے بارے میں حکم دیا جائے گا تو اسے منہ کے بل گھسیٹ کر آگ میں ڈال دیا جائے گا۔ اور ایک آدمی جسے اللہ نے کشادگی دی اور اسے ہر قسم کا مال عطا کیا، اسے لایا جائے گا، (اللہ) اسے اپنی نعمتیں جتلائے گا تو وہ انہیں پہچان لے گا، (اللہ) فرمائے گا: تو نے ان میں کیا عمل کیا؟ وہ کہے گا: میں نے کوئی ایسا راستہ نہیں چھوڑا جس میں خرچ کرنا تجھے پسند ہو مگر اس میں تیری خاطر خرچ کیا۔ (اللہ) فرمائے گا: تو نے جھوٹ کہا، بلکہ تو نے یہ اس لیے کیا تاکہ کہا جائے: (یہ) سخی ہے! سو وہ کہہ دیا گیا، پھر اس کے بارے میں حکم دیا جائے گا تو اسے منہ کے بل گھسیٹ کر آگ میں ڈال دیا جائے گا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«جَرِيءٌ»: جیم کے زبر، راء کے زیر اور مد کے ساتھ، یعنی بہادر اور ماہر۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1617]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 47 (1905) (152).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
4923
إن اول الناس يقضى يوم القيامة عليه رجل استشهد
مشكوة المصابيح
205
إن اول الناس يقضى عليه يوم القيامة رجل استشهد
رياض الصالحين
1617
Riyad al-Salihin Hadith 1617 in Urdu