الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
302. باب تحريم النياحة على الميت ولطم الخد وشق الجيب ونتف الشعر وحلقه والدعاء بالويل والثبور
باب: میت پر نوحہ کرنے، رخسار پیٹنے، گریبان چاک کرنے، بال نوچنے اور مونڈنے، اور ہلاکت و بربادی کی دہائی دینے کی حرمت
حدیث نمبر: 1662
وعن النعمان بن بشير رضي الله عنهم، قال: أُغْمِيَ عَلَى عَبدِ اللهِ بْنِ رَوَاحَةَ - رضي الله عنه - فَجَعَلَتْ أُخْتُهُ تَبْكِي، وَتَقُولُ: وَاجَبَلاهُ، وَاكَذَا، وَاكَذَا: تُعَدِّدُ عَلَيْهِ. فقالَ حِينَ أفَاقَ: مَا قُلْتِ شَيْئًا إلاَّ قِيلَ لِي أنْتَ كَذَلِكَ؟!. رواه البخاري.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: (سیدنا) عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ پر بے ہوشی طاری ہوئی تو ان کی بہن رونے لگیں اور کہنے لگیں: ہائے میرے پہاڑ! ہائے فلاں (خوبی والے)! ہائے فلاں (خوبی والے)! وہ ان کی خوبیاں گن گن کر بیان کر رہی تھیں۔ جب انہیں افاقہ ہوا تو انہوں نے کہا: تم نے جو بات بھی کہی، مجھ سے (اس پر) کہا گیا: کیا تم ایسے ہی ہو؟!
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1662]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1662]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 5/ 183 (4267).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
Riyad al-Salihin Hadith 1662 in Urdu