الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
302. باب تحريم النياحة على الميت ولطم الخد وشق الجيب ونتف الشعر وحلقه والدعاء بالويل والثبور
باب: میت پر نوحہ کرنے، رخسار پیٹنے، گریبان چاک کرنے، بال نوچنے اور مونڈنے، اور ہلاکت و بربادی کی دہائی دینے کی حرمت
حدیث نمبر: 1657
عن عمر بن الخطاب - رضي الله عنه - قال: قال النَّبِيّ - صلى الله عليه وسلم: «المَيِّتُ يُعَذَّبُ فِي قَبْرِهِ بِمَا نِيحَ عَلَيْهِ» .
وَفِي روايةٍ: «مَا نِيحَ عَلَيْهِ» . متفق عليه.
وَفِي روايةٍ: «مَا نِيحَ عَلَيْهِ» . متفق عليه.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میت کو اس کی قبر میں اس پر کیے جانے والے نوحے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے۔“
اور ایک روایت میں ہے: ”جب تک اس پر نوحہ کیا جاتا رہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1657]
اور ایک روایت میں ہے: ”جب تک اس پر نوحہ کیا جاتا رہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1657]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 102 (1292)، ومسلم 3/ 41 (927) (17).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1658
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ ضَرَبَ الخُدُودَ، وَشَقَّ الجُيُوبَ، وَدَعَا بِدَعْوَى الجَاهِلِيَّةِ» . متفق عليه.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں جس نے رخسار پیٹے، گریبان چاک کیے اور جاہلیت کی پکار پکاری۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1658]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1658]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 102 (1294)، ومسلم 1/ 69 (103) (166).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1659
وَعَنْ أبي بُرْدَةَ، قال: وَجعَ أبو مُوسَى، فَغُشِيَ عَلَيْهِ، وَرَأسُهُ فِي حِجْرِ امْرَأَةٍ مِنْ أهْلِهِ، فَأَقْبَلَتْ تَصِيحُ بِرَنَّةٍ فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَرُدَّ عَلَيْهَا شَيْئًا، فَلَمَّا أفَاقَ قَالَ: أنَا بَرِيءٌ مِمَّنْ بَرِىءَ مِنْهُ رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - إنَّ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - بَرِيءٌ مِنَ الصَّالِقَةِ، والحَالِقَةِ، والشَّاقَّةِ. متفق عليه.
«الصَّالِقَةُ» : الَّتِي تَرْفَعُ صَوْتَهَا بِالنِّيَاحَةِ والنَّدْبِ. «وَالحَالِقَةُ» : الَّتِي تَحْلِقُ رَأسَهَا عِنْدَ المُصِيبَةِ. «وَالشَّاقَّةُ» : الَّتي تَشُقُّ ثَوْبَهَا.
«الصَّالِقَةُ» : الَّتِي تَرْفَعُ صَوْتَهَا بِالنِّيَاحَةِ والنَّدْبِ. «وَالحَالِقَةُ» : الَّتِي تَحْلِقُ رَأسَهَا عِنْدَ المُصِيبَةِ. «وَالشَّاقَّةُ» : الَّتي تَشُقُّ ثَوْبَهَا.
ابوبردہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: (سیدنا) ابوموسیٰ (رضی اللہ عنہ) بیمار ہوئے تو ان پر غشی طاری ہو گئی، اور ان کا سر ان کے گھر والوں میں سے ایک عورت کی گود میں تھا، تو وہ بلند آواز سے چیخ چیخ کر رونے لگی، اور وہ اسے کچھ جواب نہ دے سکے۔ جب انہیں افاقہ ہوا تو فرمایا: میں اس سے بری ہوں جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بری ہیں، بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مصیبت کے وقت) چلا کر رونے والی، سر مونڈنے والی اور (کپڑے) پھاڑنے والی (عورت) سے بری ہیں۔
(متفق علیہ)
«الصَّالِقَةُ»: وہ عورت جو نوحہ اور ندبہ (میت کی خوبیاں گن گن کر رونے) میں اپنی آواز بلند کرے۔
«وَالحَالِقَةُ»: وہ عورت جو مصیبت کے وقت اپنا سر مونڈ ڈالے۔
«وَالشَّاقَّةُ»: وہ عورت جو اپنا کپڑا پھاڑ ڈالے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1659]
(متفق علیہ)
«الصَّالِقَةُ»: وہ عورت جو نوحہ اور ندبہ (میت کی خوبیاں گن گن کر رونے) میں اپنی آواز بلند کرے۔
«وَالحَالِقَةُ»: وہ عورت جو مصیبت کے وقت اپنا سر مونڈ ڈالے۔
«وَالشَّاقَّةُ»: وہ عورت جو اپنا کپڑا پھاڑ ڈالے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1659]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 103 (1296)، ومسلم 1/ 70 (104) (167).
وضاحت: «بِرَنَّةٍ» : (رَنَّہ کا معنی ہے) آواز۔ (النہایہ 2/271)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1660
وعن المغيرة بن شعبة - رضي الله عنه - قال: سمعتُ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «مَنْ نِيحَ عَلَيْهِ، فَإنَّهُ يُعَذَّبُ بِمَا نِيحَ عَلَيهِ يَومَ القِيَامَةِ» . متفق عليه.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس پر نوحہ کیا جائے، اسے قیامت کے دن اس نوحے کی وجہ سے عذاب دیا جائے گا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1660]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1660]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 102 (1291)، ومسلم 3/ 45 (933) (28).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1661
وعن أُمِّ عَطِيَّةَ نُسَيْبَةَ - بِضَمِّ النون وفتحها - رضي الله عنها، قالت: أخَذَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - عِندَ البَيْعَةِ أَنْ لاَ نَنُوحَ. متفق عليه.
سیدہ ام عطیہ نُسیبہ ـ نون کے ضمہ اور فتحہ کے ساتھ ـ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیعت کے وقت ہم سے یہ عہد لیا کہ ہم نوحہ نہیں کریں گی۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1661]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1661]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 106 (1306)، ومسلم 3/ 46 (936) (31).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1662
وعن النعمان بن بشير رضي الله عنهم، قال: أُغْمِيَ عَلَى عَبدِ اللهِ بْنِ رَوَاحَةَ - رضي الله عنه - فَجَعَلَتْ أُخْتُهُ تَبْكِي، وَتَقُولُ: وَاجَبَلاهُ، وَاكَذَا، وَاكَذَا: تُعَدِّدُ عَلَيْهِ. فقالَ حِينَ أفَاقَ: مَا قُلْتِ شَيْئًا إلاَّ قِيلَ لِي أنْتَ كَذَلِكَ؟!. رواه البخاري.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: (سیدنا) عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ پر بے ہوشی طاری ہوئی تو ان کی بہن رونے لگیں اور کہنے لگیں: ہائے میرے پہاڑ! ہائے فلاں (خوبی والے)! ہائے فلاں (خوبی والے)! وہ ان کی خوبیاں گن گن کر بیان کر رہی تھیں۔ جب انہیں افاقہ ہوا تو انہوں نے کہا: تم نے جو بات بھی کہی، مجھ سے (اس پر) کہا گیا: کیا تم ایسے ہی ہو؟!
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1662]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1662]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 5/ 183 (4267).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
حدیث نمبر: 1663
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قال: اشْتَكَى سَعْدُ بنُ عُبَادَةَ - رضي الله عنه - شَكْوَى، فَأتاهُ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يَعُودُهُ مَعَ عَبدِ الرَّحمانِ بْنِ عَوفٍ، وَسَعْدِ بن أبي وقَّاصٍ، وعبدِ اللهِ بن مسعودٍ - رضي الله عنهما. فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ، وَجَدَهُ في غَشْيَةٍ فَقالَ: «أقَضَى؟» قالوا: لا يا رسول اللهِ، فَبكَى رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فَلَمَّا رَأى القَوْمُ بُكَاءَ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - بَكَوْا، قال: «ألاَ تَسْمَعُونَ؟ إنَّ اللهَ لاَ يُعَذِّبُ بِدَمْعِ العَيْنِ، وَلاَ بِحُزْنِ القَلْبِ، وَلكِنْ يُعَذِّبُ بِهذَا - وَأشَارَ إلَى لِسَانِهِ - أو يَرْحَمُ» . متفق عليه.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: (سیدنا) سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ ایک بیماری میں مبتلا ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (سیدنا) عبدالرحمن بن عوف، سعد بن ابی وقاص اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم کے ساتھ ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس داخل ہوئے تو انہیں غشی کی حالت میں پایا، تو فرمایا: ”کیا فوت ہو گئے؟“ لوگوں نے عرض کیا: نہیں، اے اللہ کے رسول! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رو پڑے، جب لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو روتے دیکھا تو وہ بھی رونے لگے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم سنتے نہیں؟ بے شک اللہ تعالیٰ آنکھ کے آنسو اور دل کے غم پر عذاب نہیں دیتا، بلکہ اس کی وجہ سے عذاب دیتا ہے ـ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان کی طرف اشارہ فرمایا ـ یا رحم فرماتا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1663]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1663]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (925). أخرجه: البخاري 2/ 105 - 106 (1304)، ومسلم 3/ 40 (924) (12).
وضاحت: «غَشْيَةٍ» : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”(فی غاشیۃ اہلہ) یعنی ان (گھر والوں) میں جو خدمت وغیرہ کے لیے ان کے پاس آتے جاتے تھے۔ اور اکثر روایات میں لفظ «أهله» موجود نہیں، اور خطابی کی شرح بھی اسی پر ہے، لہٰذا ممکن ہے کہ «الغاشیہ» سے مراد تکلیف کی وجہ سے طاری ہونے والی غشی ہو، اور اس کی تائید مسلم کی روایت کے الفاظ «في غشيته» سے ہوتی ہے۔ اور توربشتی نے کہا: الغاشیہ سے مراد کوئی آفت ہے، خواہ شر ہو یا بیماری یا کوئی ناپسندیدہ چیز، اور یہاں مراد وہ تکلیف ہے جو انہیں اس بیماری کی وجہ سے لاحق تھی جس میں وہ مبتلا تھے، نہ کہ موت، کیونکہ وہ اس بیماری سے صحت یاب ہو گئے تھے اور اس کے بعد ایک عرصہ زندہ رہے۔“ (فتح الباری 3/224)
یہ حدیث نمبر 925 پر گزر چکی ہے۔
یہ حدیث نمبر 925 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1664
وعن أبي مالك الأشعري - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «النَّائِحَةُ إذا لَمْ تَتُبْ قَبلَ مَوْتِهَا تُقَامُ يَومَ القِيَامَةِ وَعَلَيْهَا سِرْبَالٌ مِنْ قَطِرَانٍ، وَدِرْعٌ مِنْ جَرَبٍ» . رواه مسلم.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نوحہ کرنے والی اگر اپنی موت سے پہلے توبہ نہ کرے تو قیامت کے دن اسے اس حال میں کھڑا کیا جائے گا کہ اس پر تارکول کا کرتا اور خارش کی (بدن سے چمٹی ہوئی) قمیص ہوگی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1664]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1664]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 45 (934) (29).
وضاحت: «سِرْبَالٌ» : قمیص یا کپڑا۔ (النہایہ 2/357)
«وَدِرْعٌ» : وہ (لباس) جو بدن سے چپکا ہوا ہو۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/266)
«وَدِرْعٌ» : وہ (لباس) جو بدن سے چپکا ہوا ہو۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/266)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1665
وعن أَسِيد بن أبي أَسِيدٍ التابِعِيِّ، عن امْرَأةٍ مِنَ المُبَايِعاتِ، قالت: كان فِيما أخَذَ عَلَيْنَا رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فِي المَعْرُوفِ الَّذِي أخَذَ عَلَيْنَا أَنْ لاَ نَعْصِيَهُ فِيهِ: أَنْ لا نَخْمِشَ وَجْهًا، وَلاَ نَدْعُوَ وَيْلًا، وَلاَ نَشُقَّ جَيْبًا، وأنْ لاَ نَنْشُرَ شَعْرًا. رواه أبو داود بإسناد حسن.
اسید بن ابی اسید تابعی رحمہ اللہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے) بیعت کرنے والی عورتوں میں سے ایک خاتون سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس نیکی کے بارے میں ہم سے یہ عہد لیا تھا کہ ہم اس میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی، اس میں یہ (بھی) تھا کہ ہم (مصیبت پر) چہرہ نہیں نوچیں گی، ہلاکت کی دہائی نہیں دیں گی، گریبان چاک نہیں کریں گی اور بال نہیں بکھیریں گی۔
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1665]
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1665]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (3131).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 3131)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 1666
وعن أبي موسى - رضي الله عنه: أنَّ رسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قال: «مَا مِنْ مَيِّتٍ يَمُوتُ فَيَقُومُ بَاكِيهِمْ فَيَقُولُ: وَاجَبَلاَهُ، واسَيِّدَاهُ، أو نَحْوَ ذلِكَ إلاَّ وُكِّلَ بِهِ مَلَكَانِ يَلْهَزَانِهِ: أهكَذَا كُنْتَ؟» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
«اللَّهْزُ» : الدَّفْعُ بِجُمْعِ اليَدِ فِي الصَّدْرِ.
«اللَّهْزُ» : الدَّفْعُ بِجُمْعِ اليَدِ فِي الصَّدْرِ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی میت مرتی ہے، پھر ان کا رونے والا کھڑا ہو کر کہتا ہے: ہائے میرے پہاڑ! ہائے میرے سردار! یا اس طرح کی (کوئی اور بات)، تو اس (میت) پر دو فرشتے مقرر کر دیے جاتے ہیں جو اس کے سینے پر مکے مارتے (اور کہتے) ہیں: کیا تو ایسا ہی تھا؟“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
«اللَّهْزُ»: مٹھی بند ہاتھ سے سینے پر دھکا دینا (مکا مارنا)۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1666]
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
«اللَّهْزُ»: مٹھی بند ہاتھ سے سینے پر دھکا دینا (مکا مارنا)۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1666]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (1594)، والترمذي (1003). وقال: «حديث حسن غريب» .
وضاحت: «وَاجَبَلاَهُ» : یعنی یہ میت پہاڑ کی مانند میرا سہارا اور پناہ گاہ تھی اور میں نے اسے کھو دیا، تو یہ تعریف کے ساتھ ندبہ (نوحہ) کا کلمہ ہے۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 2/267)
قال الشيخ الألباني: حسن، ابن ماجة (1594) (الترمذي 1003)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن