🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
303. باب النَّهي عن إتيان الكُهّان والمنجِّمين والعُرَّاف وأصحاب الرمل والطوارق بالحصى وبالشعير ونحو ذلك
باب: کاہنوں، نجومیوں، عرّافوں (غیب کی خبریں بتانے والوں)، رمل والوں اور کنکریوں اور جَو وغیرہ سے فال نکالنے والوں کے پاس جانے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1671
وعن ابن عباس رضي الله عنهم، قال: قال رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنِ اقْتَبَسَ عِلْمًا مِنَ النُّجُوم، اقْتَبَسَ شُعْبَةً مِنَ السِّحْرِ زَادَ مَا زَادَ» . رواه أبو داود بإسناد صحيح.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ستاروں کا کوئی علم سیکھا اس نے جادو کا ایک حصہ سیکھا، وہ (علم نجوم) جتنا زیادہ سیکھے گا اتنا ہی (جادو میں) بڑھتا جائے گا۔“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1671]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (3905).
وضاحت: «النُّجُوم» : خطابی «معالم السنن» (4/212) میں فرماتے ہیں: ”وہ علمِ نجوم جس سے منع کیا گیا ہے، وہ ہے جس کا نجومی دعویٰ کرتے ہیں، یعنی ان واقعات اور حوادث کا علم جو ابھی واقع نہیں ہوئے اور مستقبل میں واقع ہوں گے، جیسے ہواؤں کے چلنے، بارش کے آنے، گرمی اور سردی کے ظاہر ہونے اور قیمتوں کے بدلنے کے اوقات کی خبر دینا، اور اسی طرح کے دیگر امور، وہ گمان کرتے ہیں کہ وہ ستاروں کی ان کے مداروں میں گردش سے ان کی معرفت حاصل کر لیتے ہیں...“ پھر فرمایا: ”رہا وہ علمِ نجوم جو مشاہدے اور حس کے ذریعے حاصل ہوتا ہے، جس سے زوال (کا وقت) معلوم ہوتا ہے اور قبلہ کی سمت جانی جاتی ہے، تو وہ ممانعت میں داخل نہیں۔“
اسے احمد (1/227، 311)، عبد بن حمید (714) اور ابن ماجہ (3726) نے بھی روایت کیا ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن (أبو داود 3905)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (4598)
أخرجه ابن ماجه (3726 وسنده حسن)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
3905
من اقتبس علما من النجوم اقتبس شعبة من السحر زاد ما زاد
سنن ابن ماجه
3726
من اقتبس علما من النجوم اقتبس شعبة من السحر زاد ما زاد
رياض الصالحين
1671
Riyad al-Salihin Hadith 1671 in Urdu