🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
351. باب النهي عن التغوط في طريق الناس وظلِّهم وموارد الماء ونحوها
باب: لوگوں کے راستے، ان کے سائے، پانی کے گھاٹوں اور اس طرح کی جگہوں میں قضائے حاجت کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1771
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رَسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «اتَّقُوا اللاَّعِنَيْنِ» قالوا: وَمَا اللاَّعِنَانِ؟ قَالَ: «الَّذِي يَتَخَلَّى في طَرِيقِ النَّاسِ أَوْ في ظِلِّهِمْ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لعنت کا سبب بننے والے دو کاموں سے بچو۔“ لوگوں نے عرض کیا: لعنت کا سبب بننے والے وہ دو کام کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص جو لوگوں کے راستے میں یا ان کے سائے میں قضائے حاجت کرتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1771]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 156 (269) (68).
وضاحت: «يَتَخَلَّى» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس کا معنی یہ ہے کہ وہ ایسی جگہ پاخانہ کرے جہاں سے لوگ گزرتے ہوں۔ اور سائے اور راستے میں جو (یہ کام کرنے سے) منع فرمایا ہے، تو یہ اس لیے کہ اس میں مسلمانوں کو ایذا پہنچتی ہے کہ گزرنے والا نجاست سے آلودہ ہوتا ہے اور (اسے) بدبو اور گندگی (سے تکلیف ہوتی ہے)۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 2/140)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
25
اتقوا اللاعنين قالوا وما اللاعنان يا رسول الله قال الذي يتخلى في طريق الناس ظلهم
صحيح مسلم
618
اتقوا اللعانين قالوا وما اللعانان يا رسول الله قال الذي يتخلى في طريق الناس في ظلهم
صحيح ابن خزيمة
67
اتقوا اللعنتين أو اللعانين قيل وما هما قال الذي يتخلى في طريق الناس ظلهم
رياض الصالحين
1771
Riyad al-Salihin Hadith 1771 in Urdu