الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
355. باب تحريم بيع الحاضر للبادي وتلقي الركبان، والبيع على بيع أخيه والخِطبة على خطبته إلا أَنْ يأذن أو يردّ
باب: شہری کا دیہاتی کے لیے بیع کرنا، (منڈی سے باہر جا کر) قافلوں سے ملنا، اپنے بھائی کی بیع پر بیع کرنا اور اس کے پیغامِ نکاح پر پیغامِ نکاح بھیجنا حرام ہے، الا یہ کہ وہ اجازت دے دے یا (اس کا پیغام) رد ہو جائے
حدیث نمبر: 1775
عن أنس - رضي الله عنه - قالَ: نهَى رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - أَنْ يَبيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ وإنْ كانَ أخَاهُ لأَبِيهِ وَأُمِّهِ. متفق عليه.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے بیع کرے، اگرچہ وہ اس کا سگا (ماں باپ کی طرف سے) بھائی ہی ہو۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1775]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1775]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 94 (2161)، ومسلم 5/ 6 (1523) (21).
وضاحت: «يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ» : یہ ہے کہ کوئی انسان دیہات سے اپنی بکریاں، اونٹ یا گھی وغیرہ لے کر بازار میں بیچنے کے لیے آئے، تو شہر کا کوئی آدمی اس کے پاس آ کر کہے: اے فلاں! میں تمہارے لیے بیچ دیتا ہوں۔ یہ جائز نہیں… کیونکہ دیہاتی بسا اوقات سستا بیچنا چاہتا ہے کیونکہ وہ اپنے گھر والوں کے پاس لوٹنا چاہتا ہے، نیز جب دیہاتی (خود) بیچتا ہے تو عام طور پر شہری اسے نقد قیمت ادا کر دیتا ہے اور اسے مؤخر نہیں کرتا… (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/342)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
2161
| نهينا أن يبيع حاضر لباد |
صحيح مسلم |
3828
| نهينا أن يبيع حاضر لباد وإن كان أخاه أو أباه |
سنن أبي داود |
3440
| لا يبيع حاضر لباد وإن كان أخاه أو أباه |
سنن النسائى الصغرى |
4497
| نهى أن يبيع حاضر لباد وإن كان أباه أو أخاه |
سنن النسائى الصغرى |
4499
| نهينا أن يبيع حاضر لباد |
سنن النسائى الصغرى |
4498
| نهينا أن يبيع حاضر لباد وإن كان أخاه أو أباه |
رياض الصالحين |
1775
|
Riyad al-Salihin Hadith 1775 in Urdu