🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. باب في النصيحة
باب: خیرخواہی (نصیحت) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 181
فالأول: عن أَبي رُقَيَّةَ تَمِيم بن أوس الداريِّ - رضي الله عنه: أنَّ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «الدِّينُ النَّصِيحةُ» قلنا: لِمَنْ؟ قَالَ: «لِلهِ وَلِكِتَابِهِ وَلِرَسُولِهِ وَلأئِمَّةِ المُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ» . رواه مسلم.
سیدنا ابورقیہ تمیم بن اوس داری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دین خیرخواہی (کا نام) ہے۔“ ہم نے عرض کیا: کس کے لیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے لیے، اس کی کتاب کے لیے، اس کے رسول کے لیے، مسلمانوں کے حکمرانوں کے لیے اور ان کے عام لوگوں کے لیے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 181]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 53 (55) (95).
وضاحت: امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کے لیے خیرخواہی کا معنی اس پر ایمان لانے، اس سے شریک کی نفی کرنے، اس کی صفات میں الحاد چھوڑنے اور اسے صفاتِ کمال سے موصوف کرنے کی طرف لوٹتا ہے۔ اور اللہ سبحانہ کی کتاب کے لیے خیرخواہی یہ ہے کہ اس پر ایمان لایا جائے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے…۔ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خیرخواہی یہ ہے کہ رسالت میں آپ کی تصدیق کی جائے اور جو کچھ آپ لائے اس سب پر ایمان لایا جائے…۔ اور مسلمانوں کے حکمرانوں کے لیے خیرخواہی یہ ہے کہ حق پر ان کی مدد کی جائے اور اس میں ان کی اطاعت کی جائے…۔ اور عام مسلمانوں کے لیے خیرخواہی یہ ہے کہ ان کی آخرت اور دنیا کی بھلائی کی طرف ان کی رہنمائی کی جائے…۔ اور خیرخواہی طاقت کے مطابق لازم ہے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 1/248-250)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
196
الدين النصيحة لله ولكتابه ولرسوله ولأئمة المسلمين وعامتهم
سنن أبي داود
4944
الدين النصيحة لله وكتابه ورسوله وأئمة المؤمنين وعامتهم
سنن النسائى الصغرى
4202
الدين النصيحة لله ولكتابه ولرسوله ولأئمة المسلمين وعامتهم
سنن النسائى الصغرى
4203
الدين النصيحة لله ولكتابه ولرسوله ولأئمة المسلمين وعامتهم
بلوغ المرام
1326
‏‏‏‏الدين النصيحة
مسندالحميدي
859
الدين النصيحة، الدين النصيحة، الدين النصيحة
رياض الصالحين
181
Riyad al-Salihin Hadith 181 in Urdu