الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
370. باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها
باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث
حدیث نمبر: 1817
وعن أنس - رضي الله عنه - قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا مِنْ نَبِيٍّ إلاَّ وَقَدْ أَنْذَرَ أُمَّتَهُ الأَعْوَرَ الكَذَّابَ، ألاَ إنَّهُ أعْوَرُ، وإنَّ رَبَّكُمْ - عز وجل - لَيْسَ بِأَعْوَرَ، مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ ك ف ر» . متفق عليه.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی نبی ایسا نہیں جس نے اپنی امت کو کانے جھوٹے سے نہ ڈرایا ہو۔ سن لو! وہ کانا ہے، اور تمہارا رب عزوجل کانا نہیں، اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ک ف ر (کافر) لکھا ہوگا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1817]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1817]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 9/ 75 (7131)، ومسلم 8/ 195 (2933) (101).
وضاحت: «ك ف ر» : مصنف (امام نووی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”صحیح بات، جس پر محققین ہیں، یہ ہے کہ یہ لکھائی اپنے ظاہر پر ہے، اور یہ حقیقی لکھائی ہے جسے اللہ نے اس کے کفر، جھوٹ اور باطل ہونے کی قطعی علامات میں سے ایک نشانی اور علامت بنایا ہے، اور اللہ تعالیٰ اسے ہر مسلمان کے لیے ظاہر کر دے گا خواہ وہ لکھنا جانتا ہو یا نہ جانتا ہو، اور اسے اس شخص سے چھپا دے گا جس کی بدبختی اور فتنے میں پڑنے کا اس نے ارادہ کیا ہو، اور اس میں کوئی امر مانع نہیں۔ اور قاضی (عیاض رحمہ اللہ) نے اس میں اختلاف ذکر کیا ہے: بعض نے کہا: یہ حقیقی لکھائی ہے جیسا کہ ہم نے ذکر کیا، اور بعض نے کہا: یہ مجاز ہے اور اس پر حادث (مخلوق) ہونے کی علامات کی طرف اشارہ ہے، اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان: ’اسے ہر مومن پڑھ لے گا، لکھنا جانتا ہو یا نہ جانتا ہو‘ سے استدلال کیا ہے، اور یہ کمزور مذہب ہے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 9/229)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
7408
| أعور وإن ربكم ليس بأعور مكتوب بين عينيه كافر |
صحيح البخاري |
7131
| ما بعث نبي إلا أنذر أمته الأعور الكذاب ألا إنه أعور وإن ربكم ليس بأعور وإن بين عينيه مكتوب كافر |
صحيح مسلم |
7365
| الدجال مكتوب بين عينيه ك ف ر أي كافر |
صحيح مسلم |
7366
| الدجال ممسوح العين مكتوب بين عينيه كافر ثم تهجاها ك ف ر يقرؤه كل مسلم |
صحيح مسلم |
7392
| يتبع الدجال من يهود أصبهان سبعون ألفا عليهم الطيالسة |
صحيح مسلم |
7363
| أعور وإن ربكم ليس بأعور ومكتوب بين عينيه ك ف ر |
جامع الترمذي |
2245
| أعور وإن ربكم ليس بأعور مكتوب بين عينيه ك ف ر |
سنن أبي داود |
4316
| ما بعث نبي إلا قد أنذر أمته الدجال الأعور الكذاب ألا وإنه أعور وإن ربكم ليس بأعور وإن بين عينيه مكتوبا كافر |
رياض الصالحين |
1817
| |
رياض الصالحين |
1812
|
Riyad al-Salihin Hadith 1817 in Urdu