🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
370. باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها
باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1842
وعن سلمان الفارسي - رضي الله عنه - من قولهِ قال: لاَ تَكُونَنَّ إنِ اسْتَطَعْتَ أوَّلَ مَنْ يَدْخُلُ السُّوقَ، وَلاَ آخِرَ مَنْ يَخْرُجُ مِنْهَا، فَإنَّهَا مَعْرَكَةُ الشَّيْطَانِ، وَبِهَا يَنْصبُ رَايَتَهُ. رواه مسلم هكذا.
ورواه البرقاني في صحيحهِ عن سلمان، قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَكُنْ أَوَّلَ مَنْ يَدْخُلُ السُّوقَ، وَلاَ آخِرَ مَنْ يَخْرُجُ مِنْهَا. فِيهَا بَاضَ الشَّيْطَانُ وَفَرَّخَ» .
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے ان کا اپنا قول مروی ہے، انہوں نے کہا: اگر تم سے ہو سکے تو بازار میں سب سے پہلے داخل ہونے والے اور اس سے سب سے آخر میں نکلنے والے نہ بنو، کیونکہ وہ شیطان کا میدانِ جنگ ہے اور اسی میں وہ اپنا جھنڈا گاڑتا ہے۔
(اسے مسلم نے اسی طرح روایت کیا ہے)
اور برقانی نے اپنی صحیح میں سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بازار میں سب سے پہلے داخل ہونے والے اور اس سے سب سے آخر میں نکلنے والے نہ بنو، اسی میں شیطان نے انڈے دیے اور بچے نکالے ہیں۔“ [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1842]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 7/ 144 (2451) (100).
وضاحت: برقانی کی روایت کو طبرانی نے ”المعجم الکبیر“ (6118) میں اور خطیب نے ”تاریخ بغداد“ (14/420) میں روایت کیا ہے، اور یہ منکر روایت ہے، صحیح یہ ہے کہ یہ (سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ پر) موقوف ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


Riyad al-Salihin Hadith 1842 in Urdu