الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
370. باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها
باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث
حدیث نمبر: 1843
وعن عاصمٍ الأحوَلِ، عن عبدِ اللهِ بن سَرْجِسَ - رضي الله عنه - قال: قلتُ لِرسولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: يا رسولَ اللهِ، غَفَرَ اللهُ لَكَ، قال: «وَلَكَ» . قال عاصمٌ: فَقُلْتُ لَهُ: أَسْتَغْفرَ لَكَ رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم؟ قال: نَعَمْ وَلَكَ، ثُمَّ تَلاَ هذِهِ الآية: ﴿وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلمُؤْمِنِينَ وَالمُؤْمِنَاتِ﴾ [محمد: ١٩] . رواه مسلم.
عاصم احول رحمہ اللہ، سیدنا عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ آپ کو بخش دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور تمہیں بھی۔“ عاصم کہتے ہیں: میں نے ان سے کہا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے لیے مغفرت کی دعا کی؟ انہوں نے کہا: ہاں، اور تمہارے لیے بھی، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور اپنے گناہ کے لیے اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لیے بخشش مانگیے۔“ (سورۃ محمد: 19)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1843]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1843]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 7/ 86 (2346) (112).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 1843 in Urdu