الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. باب في الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر
باب: نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
حدیث نمبر: 185
الثاني: عن ابن مسعود - رضي الله عنه: أن رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَا مِنْ نَبيٍّ بَعَثَهُ اللهُ في أمَّة قَبْلِي إلاَّ كَانَ لَهُ مِنْ أُمَّتِهِ حَوَارِيُّونَ وَأصْحَابٌ يَأخُذُونَ بِسنَّتِهِ وَيَقْتَدُونَ بِأَمْرِهِ، ثُمَّ إِنَّهَا تَخْلُفُ مِنْ بَعْدِهِمْ خُلُوفٌ يَقُولُونَ مَا لاَ يَفْعَلُونَ، وَيَفْعَلُونَ مَا لاَ يُؤْمَرونَ، فَمَنْ جَاهَدَهُمْ بِيَدِهِ فَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَمَنْ جَاهَدَهُمْ بِقَلبِهِ فَهُوَ مُؤمِنٌ، وَمَنْ جَاهَدَهُمْ بِلسَانِهِ فَهُوَ مُؤمِنٌ، وَلَيسَ وَرَاءَ ذلِكَ مِنَ الإيمَانِ حَبَّةُ خَرْدَل» . رواه مسلم.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ سے پہلے اللہ نے جس نبی کو بھی کسی امت میں بھیجا تو اس کی امت میں سے اس کے کچھ حواری اور ساتھی ہوتے تھے جو اس کی سنت کو لیتے اور اس کے حکم کی پیروی کرتے تھے۔ پھر ان کے بعد ایسے ناخلف لوگ جانشین ہوتے ہیں جو وہ کہتے ہیں جو کرتے نہیں، اور وہ کرتے ہیں جس کا انہیں حکم نہیں دیا جاتا۔ پس جس نے اپنے ہاتھ سے ان کے خلاف جہاد کیا وہ مومن ہے، اور جس نے اپنے دل سے ان کے خلاف جہاد کیا وہ مومن ہے، اور جس نے اپنی زبان سے ان کے خلاف جہاد کیا وہ مومن ہے، اور اس کے بعد رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان نہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 185]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 185]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 50 (50) (80).
وضاحت: «حَوَارِيُّونَ» : (نبی کے) مخلص ساتھی اور مددگار۔ (النہایہ 1/458)
«خُلُوفٌ» : «الْخَلْف» ہر وہ شخص ہے جو گزر جانے والوں کے بعد آئے۔ (النہایہ 2/66)
«خُلُوفٌ» : «الْخَلْف» ہر وہ شخص ہے جو گزر جانے والوں کے بعد آئے۔ (النہایہ 2/66)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
179
| ما من نبي بعثه الله في امة قبلي، إلا كان له من امته حواريون، واصحاب ياخذون بسنته ويقتدون بامره |
مشكوة المصابيح |
157
| ما من نبي بعثه الله في امة قبلي إلا كان له من امته حواريون واصحاب ياخذون بسنته ويقتدون بامره |
رياض الصالحين |
185
|
Riyad al-Salihin Hadith 185 in Urdu