الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
371. باب الأمر بالاستغفار وفضله
باب: استغفار کا حکم اور اس کی فضیلت
حدیث نمبر: 1878
وعن أنس - رضي الله عنه - قال: سمعتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «قَالَ اللهُ تَعَالَى: يَا ابْنَ آدَمَ، إنَّكَ مَا دَعَوْتَنِي وَرَجَوْتَنِي غَفَرْتُ لكَ عَلَى مَا كَانَ مِنْكَ وَلاَ أُبَالِي، يَا ابْنَ آدَمَ، لَوْ بَلَغَتْ ذُنُوبُكَ عَنَانَ السَّمَاءِ، ثُمَّ اسْتَغْفَرْتَنِي، غَفَرْتُ لَكَ وَلاَ أُبَالِي، يا ابْنَ آدَمَ، إنَّكَ لَوْ أَتَيْتَنِي بِقُرَابِ الأَرْضِ خَطَايَا، ثُمَّ لَقِيتَنِي لا تُشْرِكُ بِي شَيْئًا، لأَتَيْتُكَ بِقُرابِهَا مَغْفِرَةً» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
«عَنَانَ السَّمَاءِ» بفتح العين: قِيلَ هُوَ السَّحَابُ، وَقِيلَ: هُوَ مَا عَنَّ لَكَ مِنْهَا، أيْ ظَهَرَ. «وَقُرَابُ الأرْضِ» بضم القاف، ورُوي بكسرِها، والضم أشهر. وَهُوَ ما يُقَارِبُ مِلأَها.
«عَنَانَ السَّمَاءِ» بفتح العين: قِيلَ هُوَ السَّحَابُ، وَقِيلَ: هُوَ مَا عَنَّ لَكَ مِنْهَا، أيْ ظَهَرَ. «وَقُرَابُ الأرْضِ» بضم القاف، ورُوي بكسرِها، والضم أشهر. وَهُوَ ما يُقَارِبُ مِلأَها.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے ابن آدم! تو جب تک مجھ سے دعا کرتا رہے گا اور مجھ سے امید رکھے گا، میں تجھے بخشتا رہوں گا، خواہ تجھ سے کچھ بھی (گناہ) ہوا ہو، اور مجھے کوئی پروا نہیں، اے ابن آدم! اگر تیرے گناہ آسمان کے بادلوں تک پہنچ جائیں، پھر تو مجھ سے بخشش مانگے تو میں تجھے بخش دوں گا اور مجھے کوئی پروا نہیں، اے ابن آدم! اگر تو زمین بھر گناہ لے کر میرے پاس آئے، پھر مجھ سے اس حال میں ملے کہ تو میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، تو میں زمین بھر مغفرت لے کر تیرے پاس آؤں گا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
«عَنَانَ السَّمَاءِ»: عین کے زبر کے ساتھ، کہا گیا ہے کہ اس سے مراد بادل ہیں، اور کہا گیا ہے کہ اس سے مراد آسمان کا وہ حصہ ہے جو تجھے دکھائی دے، یعنی ظاہر ہو۔
«قُرَابُ الْأَرْضِ»: قاف کے پیش کے ساتھ، اور زیر کے ساتھ بھی روایت کیا گیا ہے، لیکن پیش زیادہ مشہور ہے۔ اس کا معنی ہے: جو زمین کے بھراؤ کے قریب ہو (یعنی زمین بھر)۔ [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1878]

تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (3540)، وقال: «حديث حسن غريب» .
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (127 - 128) ، الروض النضير (432) ، المشكاة (4336 / التحقيق الثاني) ، التعليق الرغيب (الترمذي 3540)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
3540
| لو أتيتني بقراب الأرض خطايا ثم لقيتني لا تشرك بي شيئا لأتيتك بقرابها مغفرة |
رياض الصالحين |
1878
| |
رياض الصالحين |
442
|
Riyad al-Salihin Hadith 1878 in Urdu