الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. باب في الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر
باب: نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
حدیث نمبر: 188
الخامس: عن أُمِّ المؤمنين أم سلمة هند بنت أَبي أمية حذيفة رضي الله عنها، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - أنه قَالَ: «إنَّهُ يُسْتَعْمَلُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ فَتَعرِفُونَ وتُنْكِرُونَ، فَمَنْ كَرِهَ فَقَدْ بَرِئَ، وَمَنْ أنْكَرَ فَقَدْ سَلِمَ، وَلَكِنْ مَنْ رَضِيَ وَتَابَعَ» قَالوا: يَا رَسُول اللهِ، ألا نُقَاتِلهم؟ قَالَ: «لا، مَا أَقَامُوا فِيكُمُ الصَّلاَةَ» . رواه مسلم. معناه: مَنْ كَرِهَ بِقَلْبهِ وَلَمْ يَسْتَطِعْ إنْكَارًا بِيَدٍ وَلا لِسَانٍ فقَدْ بَرِىءَ مِنَ الإِثْمِ، وَأَدَّى وَظيفَتَهُ، وَمَنْ أَنْكَرَ بحَسَبِ طَاقَتِهِ فَقَدْ سَلِمَ مِنْ هذِهِ المَعْصِيَةِ وَمَنْ رَضِيَ بِفِعْلِهِمْ وَتَابَعَهُمْ فَهُوَ العَاصِي.
ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ہند بنت ابی امیہ حذیفہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر ایسے امراء مقرر کیے جائیں گے جن (کے کچھ کاموں) کو تم اچھا سمجھو گے اور (کچھ کو) برا، تو جس نے (ان کے برے کام کو) ناپسند کیا وہ بری ہو گیا، اور جس نے انکار کیا وہ (گناہ سے) سلامت رہا، لیکن جو راضی ہوا اور پیروی کی (وہ گناہ گار ہے)۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم ان سے لڑائی نہ کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، جب تک وہ تم میں نماز قائم کرتے رہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اس کا معنی یہ ہے کہ جس نے دل سے ناپسند کیا اور ہاتھ یا زبان سے انکار کی طاقت نہ رکھی وہ گناہ سے بری ہو گیا اور اس نے اپنا فریضہ ادا کر دیا، اور جس نے اپنی طاقت کے مطابق انکار کیا وہ اس معصیت سے سلامت رہا، اور جو ان کے فعل پر راضی ہوا اور ان کی پیروی کی وہی گناہ گار ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 188]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اس کا معنی یہ ہے کہ جس نے دل سے ناپسند کیا اور ہاتھ یا زبان سے انکار کی طاقت نہ رکھی وہ گناہ سے بری ہو گیا اور اس نے اپنا فریضہ ادا کر دیا، اور جس نے اپنی طاقت کے مطابق انکار کیا وہ اس معصیت سے سلامت رہا، اور جو ان کے فعل پر راضی ہوا اور ان کی پیروی کی وہی گناہ گار ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 188]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 23 (1854) (63).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
4800
| ستكون أمراء فتعرفون وتنكرون فمن عرف برئ ومن أنكر سلم ولكن من رضي وتابع قالوا أفلا نقاتلهم قال لا ما صلوا |
صحيح مسلم |
4801
| يستعمل عليكم أمراء فتعرفون وتنكرون فمن كره فقد برئ ومن أنكر فقد سلم ولكن من رضي وتابع قالوا يا رسول الله ألا نقاتلهم قال لا ما صلوا أي من كره بقلبه وأنكر بقلبه |
جامع الترمذي |
2265
| سيكون عليكم أئمة تعرفون وتنكرون فمن أنكر فقد بريء ومن كره فقد سلم ولكن من رضي وتابع فقيل يا رسول الله أفلا نقاتلهم قال لا ما صلوا |
سنن أبي داود |
4760
| ستكون عليكم أئمة تعرفون منهم وتنكرون فمن أنكر بلسانه فقد برئ ومن كره بقلبه فقد سلم ولكن من رضي وتابع فقيل يا رسول الله أفلا نقتلهم قال لا ما صلوا |
رياض الصالحين |
188
|
Riyad al-Salihin Hadith 188 in Urdu