الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
372. باب بيان مَا أعدَّ اللهُ تَعَالَى للمؤمنين في الجنة
باب: اس (نعمت) کا بیان جو اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے لیے جنت میں تیار کر رکھی ہے
حدیث نمبر: 1892
وعن أبي سعيد وأبي هريرة رضي الله عنهم: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم -
قال: «إذَا دَخَلَ أهْلُ الجَنَّةِ الجَنَّةَ يُنَادِي مُنَادٍ: إنَّ لَكُمْ أَنْ تَحْيَوْا، فَلاَ تَمُوتُوا أَبَدًا، وإنَّ لَكُمْ أَنْ تَصِحُّوا، فلا تَسْقَمُوا أبدًا، وإنَّ لَكمْ أَنْ تَشِبُّوا فلا تَهْرَمُوا أبدًا، وإنَّ لَكُمْ أَنْ تَنْعَمُوا، فَلاَ تَبْأسُوا أَبَدًا» . رواه مسلم.

سیدنا ابوسعید اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب جنتی جنت میں داخل ہو جائیں گے تو ایک منادی پکار کر کہے گا: (اب) تمہارے لیے یہ ہے کہ تم زندہ رہو اور کبھی نہ مرو، اور تمہارے لیے یہ ہے کہ تم تندرست رہو اور کبھی بیمار نہ ہو، اور تمہارے لیے یہ ہے کہ تم جوان رہو اور کبھی بوڑھے نہ ہو، اور تمہارے لیے یہ ہے کہ تم نعمتوں میں رہو اور کبھی تنگی (و تکلیف) نہ دیکھو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1892]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1892]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 148 (2837) (22).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 1892 in Urdu