الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
372. باب بيان مَا أعدَّ اللهُ تَعَالَى للمؤمنين في الجنة
باب: اس (نعمت) کا بیان جو اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے لیے جنت میں تیار کر رکھی ہے
حدیث نمبر: 1893
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «إنَّ أدْنَى مَقْعَدِ أَحَدِكُمْ مِن الجَنَّةِ أَنْ يَقُولَ لَهُ: تَمَنَّ، فَيَتَمَنَّى وَيَتَمَنَّى فَيقُولُ لَهُ: هَلْ تَمَنَّيتَ؟ فيقولُ: نَعَمْ، فيقُولُ لَهُ: فَإنَّ لَكَ ما تَمَنَّيتَ وَمِثْلَهُ مَعَهُ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جنت میں تم میں سے کسی کا سب سے کم درجہ یہ ہوگا کہ (اللہ تعالیٰ) اس سے فرمائے گا: آرزو کر، تو وہ آرزو کرے گا اور (مزید) آرزو کرے گا، پھر وہ اس سے فرمائے گا: کیا تو نے آرزو کر لی؟ وہ کہے گا: ہاں، تو (اللہ تعالیٰ) اس سے فرمائے گا: تیرے لیے وہ سب کچھ ہے جس کی تو نے آرزو کی اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور بھی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1893]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1893]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 114 (182) (301).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 1893 in Urdu