🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. باب الأمر بأداء الأمانة
باب: امانت ادا کرنے کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 200
وعن حذيفة بن اليمان - رضي الله عنه - قَالَ: حدثنا رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - حدِيثَينِ قَدْ رأيْتُ أحَدَهُمَا وأنا أنتظرُ الآخر: حدثنا أن الأمانة نَزلت في جَذرِ قلوبِ الرجال، ثُمَّ نزل القرآن فعلموا مِنَ القرآن، وعلِموا من السنةِ، ثُمَّ حدّثنا عن رفع الأمانة، فَقَالَ: «يَنَامُ الرَّجُلُ النَّوْمَةَ فَتُقْبَضُ الأَمَانَةُ مِنْ قَلْبهِ، فَيَظَلُّ أثَرُهَا مِثلَ الوَكْتِ، ثُمَّ يَنَامُ النَّومَةَ فَتُقْبَضُ الأَمَانَةُ مِنْ قَلْبهِ، فَيَظَلُّ أثَرُهَا مِثلَ أَثَرِ المَجْلِ، كَجَمْرٍ دَحْرَجْتَهُ عَلَى رِجْلِكَ فَنَفِطَ، فَتَرَاهُ مُنْتَبرًا وَلَيسَ فِيهِ شَيءٌ» . ثُمَّ أخَذَ حَصَاةً فَدَحْرَجَهُ عَلَى رِجْلِهِ «فَيُصْبحُ النَّاسُ يَتَبَايعُونَ، فَلا يَكَادُ أحدٌ يُؤَدّي الأَمَانَةَ حَتَّى يُقَالَ: إنَّ في بَني فُلان رَجُلًا أمينًا، حَتَّى يُقَالَ لِلرَّجُلِ: مَا أجْلَدَهُ! مَا أَظْرَفَهُ! مَا أعْقَلَهُ! وَمَا في قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّة مِن خَرْدَل مِنْ إيمَان» . وَلَقدْ أتَى عَلَيَّ زَمَانٌ وَمَا أُبَالِي أيُّكُمْ بَايَعْتُ: لَئن كَانَ مُسْلِمًا لَيَرُدَّنَّهُ عليَّ دِينهُ، وَإنْ كَانَ نَصْرانِيًّا أَوْ يَهُودِيًا لَيَرُدَّنَّهُ عَلَيَّ سَاعِيهِ، وَأَمَّا اليَوْمَ فَمَا كُنْتُ أُبَايعُ مِنْكُمْ إلاَّ فُلانًا وَفُلانًا» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ. قوله: «جَذْرُ» بفتح الجيم وإسكان الذال المعجمة: وَهُوَ أصل الشيء
وَ«الوكت» بالتاء المثناة من فوق: الأثر اليسير. وَ«المَجْلُ» بفتح الميم وإسكان الجيم: وَهُوَ تَنَفُّطٌ في اليدِ ونحوها من أثرِ عمل وغيرِهِ. قوله: «مُنْتَبرًا» : مرتفِعًا. قوله: «ساعِيهِ» : الوالي عَلَيهِ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دو باتیں بیان فرمائیں، ان میں سے ایک میں دیکھ چکا ہوں اور دوسری کا انتظار کر رہا ہوں: آپ نے ہمیں بیان فرمایا کہ امانت لوگوں کے دلوں کی جڑ میں اتری، پھر قرآن نازل ہوا تو انہوں نے قرآن سے (علم) حاصل کیا اور سنت سے (علم) حاصل کیا۔ پھر آپ نے ہمیں امانت کے اٹھ جانے کے بارے میں بیان کیا اور فرمایا: ”آدمی ایک نیند سوئے گا تو اس کے دل سے امانت قبض کر لی جائے گی، تو اس کا نشان ایک ہلکے سے دھبے کی طرح رہ جائے گا، پھر وہ ایک (اور) نیند سوئے گا تو اس کے دل سے امانت قبض کر لی جائے گی، تو اس کا نشان آبلے کے نشان کی طرح رہ جائے گا، جیسے تم کوئی انگارہ اپنے پاؤں پر لڑھکاؤ تو اس پر آبلہ پڑ جائے، تم اسے ابھرا ہوا دیکھو گے حالانکہ اس میں کچھ نہیں ہوتا۔“ پھر آپ نے ایک کنکری لی اور اسے اپنے پاؤں پر لڑھکایا۔ ”پھر لوگ صبح کو خرید و فروخت کریں گے تو کوئی بھی امانت ادا کرنے والا نہیں ہو گا، یہاں تک کہ کہا جائے گا: فلاں قبیلے میں ایک امانت دار آدمی ہے، اور یہاں تک کہ کسی آدمی کے بارے میں کہا جائے گا: وہ کتنا مضبوط ہے! کتنا خوش مزاج ہے! کتنا عقل مند ہے! حالانکہ اس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان نہیں ہو گا۔“ (سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اور مجھ پر ایک زمانہ ایسا گزرا ہے کہ میں پروا نہیں کرتا تھا کہ تم میں سے کس سے سودا کروں: اگر وہ مسلمان ہوتا تو اس کا دین اسے (میرا حق) مجھے واپس کرنے پر مجبور کرتا، اور اگر عیسائی یا یہودی ہوتا تو اس کا حاکم اسے (میرا حق) مجھے واپس کروا دیتا، لیکن آج میں تم میں سے فلاں اور فلاں کے سوا کسی سے سودا نہیں کرتا۔
(متفق علیہ)
«جَذْرُ» جیم پر زبر اور ذال معجمہ کے سکون کے ساتھ: کسی چیز کی جڑ۔
«الوكت» تائے مثناۃ فوقیہ کے ساتھ: معمولی نشان۔
«المَجْلُ» میم پر زبر اور جیم کے سکون کے ساتھ: کام وغیرہ کے اثر سے ہاتھ وغیرہ میں پڑ جانے والا آبلہ۔
«مُنْتَبرًا»: ابھرا ہوا۔
«ساعِيهِ»: اس پر مقرر حاکم۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 200]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 129 (6497)، ومسلم 1/ 88 (143) (230).
وضاحت: امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حدیث کا معنی یہ ہے کہ امانت دلوں سے تھوڑی تھوڑی کر کے زائل ہوتی ہے، جب اس کا پہلا حصہ زائل ہوتا ہے تو اس کا نور زائل ہو جاتا ہے اور اس کی جگہ وکت کی طرح ایک تاریکی آ جاتی ہے، اور وکت ... پہلے رنگ سے مختلف رنگ (کا نشان) ہوتا ہے، پھر جب کچھ اور زائل ہوتا ہے تو وہ مجل کی طرح ہو جاتا ہے، اور یہ ایک پختہ نشان ہے جو ایک مدت کے بعد ہی زائل ہوتا ہے، اور یہ تاریکی پہلی سے بڑھ کر ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نور کے دل میں واقع ہونے کے بعد زائل ہونے، اس میں ٹھہر جانے کے بعد نکل جانے اور اس کے پیچھے تاریکی آ جانے کو اس انگارے سے تشبیہ دی جسے کوئی اپنے پاؤں پر لڑھکائے یہاں تک کہ وہ اس میں اثر کر جائے، پھر انگارہ تو ہٹ جائے اور آبلہ باقی رہ جائے۔ اور یہاں مبایعت سے مراد خرید و فروخت ہے، چنانچہ اگر وہ مسلمان ہوتا تو اس کا دین اور اس کی امانت اسے خیانت سے روکتی اور امانت ادا کرنے پر آمادہ کرتی، اور اگر وہ کافر ہوتا تو اس کا ساعی، یعنی اس پر مقرر حاکم، بھی اپنی ولایت میں امانت قائم رکھتا تھا اور اس سے میرا حق نکلوا دیتا تھا۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 1/362)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
7086
الأمانة نزلت في جذر قلوب الرجال ثم علموا من القرآن ثم علموا من السنة وحدثنا عن رفعها قال ينام الرجل النومة فتقبض الأمانة من قلبه فيظل أثرها مثل أثر الوكت ثم ينام النومة فتقبض فيبقى فيها أثرها مثل أثر المجل كجمر دحرجته على رجلك فنفط فتراه منتبرا وليس فيه ش
صحيح البخاري
7276
الأمانة نزلت من السماء في جذر قلوب الرجال ونزل القرآن فقرءوا القرآن وعلموا من السنة
صحيح البخاري
6497
الأمانة نزلت في جذر قلوب الرجال ثم علموا من القرآن ثم علموا من السنة وحدثنا عن رفعها قال ينام الرجل النومة فتقبض الأمانة من قلبه فيظل أثرها مثل أثر الوكت ثم ينام النومة فتقبض فيبقى أثرها مثل المجل كجمر دحرجته على رجلك فنفط فتراه منتبرا وليس فيه شيء فيصبح
صحيح مسلم
367
الأمانة نزلت في جذر قلوب الرجال ثم نزل القرآن فعلموا من القرآن وعلموا من السنة ثم حدثنا عن رفع الأمانة قال ينام الرجل النومة فتقبض الأمانة من قلبه فيظل أثرها مثل الوكت ثم ينام النومة فتقبض الأمانة من قلبه فيظل أثرها مثل المجل كجمر دحرجته على رجلك فنفط فتر
جامع الترمذي
2179
الأمانة نزلت في جذر قلوب الرجال ثم نزل القرآن فعلموا من القرآن وعلموا من السنة ثم حدثنا عن رفع الأمانة فقال ينام الرجل النومة فتقبض الأمانة من قلبه فيظل أثرها مثل الوكت ثم ينام نومة فتقبض الأمانة من قلبه فيظل أثرها مثل أثر المجل كجمر دحرجته على رجلك فنفطت
سنن ابن ماجه
4053
الأمانة نزلت في جذر قلوب الرجال ونزل القرآن فعلمنا من القرآن وعلمنا من السنة ثم حدثنا عن رفعها فقال ينام الرجل النومة فترفع الأمانة من قلبه فيظل أثرها كأثر الكوكب وينام النومة فتنزع الأمانة من قلبه فيظل أثرها كأثر المجل كجمر دحرجته على رجلك فنفط فتراه منت
مسندالحميدي
451
أن الأمانة نزلت في جذر قلوب الرجال
رياض الصالحين
200
Riyad al-Salihin Hadith 200 in Urdu