الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. باب بر الوالدين وصلة الأرحام
باب: والدین کے ساتھ حسنِ سلوک اور صلہ رحمی
حدیث نمبر: 324
وعن أم المؤمنين ميمونة بنتِ الحارث رضي الله عنها: أنَّهَا أعْتَقَتْ وَليدَةً وَلَمْ تَستَأذِنِ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَلَمَّا كَانَ يَوْمُهَا الَّذِي يَدُورُ عَلَيْهَا فِيهِ، قَالَتْ: أشَعَرْتَ يَا رَسُول الله، أنِّي أعْتَقْتُ وَليدَتِي؟ قَالَ: «أَوَ فَعَلْتِ؟» قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: «أما إنَّكِ لَوْ أعْطَيْتِهَا أخْوَالَكِ كَانَ أعْظَمَ لأَجْرِكِ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
ام المومنین سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک لونڈی آزاد کی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت نہیں لی، پھر جب ان کی باری کا دن آیا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لاتے تھے تو انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ کو معلوم ہوا کہ میں نے اپنی لونڈی آزاد کر دی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے (واقعی) ایسا کر دیا؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو! اگر تم وہ اپنے ماموؤں کو دے دیتیں تو یہ تمہارے لیے زیادہ اجر کا باعث ہوتا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 324]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 324]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 207 (2592)، ومسلم 3/ 79 (999) (44).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
2592
| لو أعطيتها أخوالك كان أعظم لأجرك |
صحيح مسلم |
2317
| لو أعطيتها أخوالك كان أعظم لأجرك |
سنن أبي داود |
1690
| لو كنت أعطيتها أخوالك كان أعظم لأجرك |
رياض الصالحين |
324
|
Riyad al-Salihin Hadith 324 in Urdu