الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. باب بر الوالدين وصلة الأرحام
باب: والدین کے ساتھ حسنِ سلوک اور صلہ رحمی
حدیث نمبر: 326
وعن زينب الثقفيةِ امرأةِ عبدِ الله بن مسعود رضي الله عنه وعنها، قَالَتْ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «تَصَدَّقْنَ يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ وَلَوْ مِنْ حُلِيِّكُنَّ» ، قَالَتْ: فَرَجَعْتُ إِلَى عبد الله بنِ مسعود، فقلتُ لَهُ: إنَّكَ رَجُلٌ خَفِيفُ ذَاتِ اليَدِ، وَإنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَدْ أمَرَنَا بِالصَّدَقَةِ فَأْتِهِ، فَاسْأَلْهُ، فإِنْ كَانَ ذلِكَ يُجْزِىءُ عَنِّي، وَإلاَّ صَرَفْتُهَا إِلَى غَيْرِكُمْ. فَقَالَ عبدُ اللهِ: بَلِ ائْتِيهِ أَنتِ، فانْطَلَقتُ، فَإذا امْرأةٌ مِنَ الأنْصارِ بِبَابِ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - حَاجَتي حَاجَتُها، وَكَانَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَدْ أُلْقِيَتْ عَلَيهِ المَهَابَةُ، فَخَرجَ عَلَيْنَا بِلاَلٌ، فَقُلْنَا لَهُ: ائْتِ رَسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - فَأَخْبرْهُ أنَّ امْرَأتَيْنِ بالبَابِ تَسألانِكَ: أُتُجْزِيءُ الصَّدَقَةُ عَنْهُمَا عَلَى أَزْواجِهمَا وَعَلَى أَيْتَامٍ في حُجُورِهِما؟، وَلاَ تُخْبِرْهُ مَنْ نَحْنُ، فَدَخلَ بِلاَلٌ عَلَى رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - فسأله، فَقَالَ لَهُ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ هُمَا؟» قَالَ: امْرَأةٌ مِنَ الأنْصَارِ وَزَيْنَبُ. فَقَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «أيُّ الزَّيَانِبِ هِيَ؟» ، قَالَ: امْرَأةُ عبدِ الله، فَقَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «لَهُمَا أَجْرَانِ: أَجْرُ القَرَابَةِ، وَأَجْرُ الصَّدَقَةِ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بیوی سیدہ زینب ثقفیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عورتوں کی جماعت! صدقہ کرو، اگرچہ اپنے زیورات ہی سے ہو۔“ وہ کہتی ہیں: تو میں (اپنے شوہر) عبداللہ بن مسعود کے پاس واپس آئی اور ان سے کہا: آپ تنگ دست آدمی ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں صدقے کا حکم دیا ہے، تو آپ ان کے پاس جائیں اور ان سے پوچھیں، اگر یہ (آپ کو دینا) میری طرف سے کافی ہو جائے (تو ٹھیک)، ورنہ میں اسے آپ لوگوں کے علاوہ دوسروں کو دے دوں۔ تو عبداللہ نے کہا: بلکہ تم خود ان کے پاس جاؤ۔ چنانچہ میں گئی تو دیکھا کہ انصار کی ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر (کھڑی) ہے، اس کی حاجت بھی وہی تھی جو میری حاجت تھی۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہیبت ڈالی گئی تھی (اس لیے ہم خود پوچھنے کی ہمت نہ کر سکیں)، تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ باہر ہمارے پاس آئے، ہم نے ان سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جائیں اور آپ کو بتائیں کہ دروازے پر دو عورتیں آپ سے پوچھ رہی ہیں: کیا ان کی طرف سے اپنے شوہروں پر اور ان یتیموں پر جو ان کی پرورش میں ہیں صدقہ کرنا کافی ہو جائے گا؟ اور آپ کو یہ نہ بتائیں کہ ہم کون ہیں۔ چنانچہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور آپ سے پوچھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”وہ دونوں کون ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: انصار کی ایک عورت اور زینب۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون سی زینب؟“ انہوں نے عرض کیا: عبداللہ (بن مسعود) کی بیوی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں کے لیے دو اجر ہیں: رشتہ داری کا اجر اور صدقے کا اجر۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 326]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 326]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 150 (1466)، ومسلم 3/ 80 (1000) (45).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
1466
| تصدقن ولو من حليكن لها أجران أجر القرابة وأجر الصدقة |
صحيح مسلم |
2318
| تصدقن يا معشر النساء ولو من حليكن لهما أجران أجر القرابة وأجر الصدقة |
جامع الترمذي |
635
| تصدقن ولو من حليكن إنكن أكثر أهل جهنم يوم القيامة |
سنن النسائى الصغرى |
2584
| تصدقن ولو من حليكن لها أجرين أجر القرابة وأجر الصدقة |
رياض الصالحين |
326
|
Riyad al-Salihin Hadith 326 in Urdu