🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. باب القناعة والعَفاف والاقتصاد في المعيشة والإنفاق وذم السؤال من غير ضرورة
باب: قناعت، پاک دامنی، گزران اور خرچ میں میانہ روی، اور بلا ضرورت مانگنے کی مذمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 524
وعن أَبي بردة، عن أَبي موسى الأشعري - رضي الله عنه - قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - في غَزاةٍ وَنَحْنُ سِتَّةُ نَفَرٍ بَيْنَنَا بَعِيرٌ نَعْتَقِبُهُ، فَنقِبَت أقدَامُنَا وَنَقِبَت قَدَمِي، وسَقَطت أظْفَاري، فَكُنَّا نَلُفُّ عَلَى أرْجُلِنا الخِرَقَ، فَسُمِّيَت غَزْوَةَ ذَاتِ الرِّقَاعِ لِمَا كُنَّا نَعْصِبُ عَلَى أرْجُلِنَا مِنَ الخِرَقِ، قَالَ أَبُو بُردَة: فَحَدَّثَ أَبُو مُوسَى بِهَذَا الحَدِيثِ، ثُمَّ كَرِه ذَلِكَ، وقال: مَا كُنْتُ أصْنَعُ بِأنْ أذْكُرَهُ! قَالَ: كأنَّهُ كَرِهَ أَنْ يَكُونَ شَيْئًا مِنْ عَمَلِهِ أفْشَاهُ. متفقٌ عَلَيْهِ.
ابوبردہ رحمہ اللہ، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوے میں نکلے، اور ہم چھ آدمی تھے، ہمارے درمیان ایک اونٹ تھا جس پر ہم باری باری سوار ہوتے تھے، تو ہمارے پاؤں زخمی ہو گئے، اور میرے پاؤں (بھی) زخمی ہو گئے اور میرے ناخن گر گئے، تو ہم اپنے پاؤں پر چیتھڑے لپیٹتے تھے، اسی لیے اس کا نام غزوۂ ذات الرقاع (چیتھڑوں والا غزوہ) رکھا گیا، کیونکہ ہم اپنے پاؤں پر چیتھڑے باندھتے تھے۔ ابوبردہ کہتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث بیان کی، پھر اسے ناپسند کیا اور کہا: مجھے اسے ذکر کرنے کی کیا ضرورت تھی! (ابوبردہ نے) کہا: گویا انہوں نے یہ ناپسند کیا کہ اپنا کوئی عمل ظاہر کر دیں۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 524]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 5/ 145 (4128)، ومسلم 5/ 200 (1816) (149).
وضاحت: امام نووی رحمہ اللہ (شرح صحیح مسلم میں) فرماتے ہیں: «فَنَقِبَتْ أَقْدَامُنَا» : یہ نون کے فتحہ اور قاف کے کسرہ کے ساتھ ہے، یعنی ننگے پاؤں چلنے کی وجہ سے (ہمارے پاؤں) زخمی ہو گئے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 6/368)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
4128
خرجنا مع النبي في غزوة ونحن ستة نفر بيننا بعير نعتقبه فنقبت أقدامنا ونقبت قدماي وسقطت أظفاري وكنا نلف على أرجلنا الخرق فسميت غزوة ذات الرقاع لما كنا نعصب من الخرق على أرجلنا
صحيح مسلم
4699
خرجنا مع رسول الله في غزاة ونحن ستة نفر بيننا بعير نعتقبه فنقبت أقدامنا فنقبت قدماي وسقطت أظفاري فكنا نلف على أرجلنا الخرق فسميت غزوة ذات الرقاع
رياض الصالحين
524
Riyad al-Salihin Hadith 524 in Urdu