الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
67. بابُ كراهة تمنّي الموت بسبب ضُرّ نزل بِهِ وَلاَ بأس بِهِ لخوف الفتنة في الدين
باب: کسی تکلیف کے نازل ہونے کی وجہ سے موت کی تمنا کرنا مکروہ ہے، اور دین میں فتنے کے خوف سے (تمنا کرنے میں) کوئی حرج نہیں
حدیث نمبر: 586
وعن قيسِ بن أَبي حازم، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى خَبَّاب بن الأرَتِّ - رضي الله عنه - نَعُودُهُ وَقَدِ اكْتَوَى سَبْعَ كَيَّاتٍ، فَقَالَ: إنَّ أَصْحَابَنَا الَّذِينَ سَلَفُوا مَضَوْا، وَلَمْ تَنْقُصْهُمُ الدُّنْيَا، وَإنَّا أَصَبْنَا مَا لاَ نَجِدُ لَهُ مَوْضِعًا إِلاَّ التُّرَابَ وَلولا أنَّ النبي - صلى الله عليه وسلم - نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَ بِالمَوْتِ لَدَعَوْتُ بِهِ. ثُمَّ أتَيْنَاهُ مَرَّةً أُخْرَى وَهُوَ يَبْنِي حَائِطًا لَهُ، فَقَالَ: إنَّ المُسْلِمَ لَيُؤْجَرُ فِي كُلِّ شَيْءٍ يُنْفِقُهُ إِلاَّ فِي شَيْءٍ يَجْعَلُهُ في هَذَا التُّرَابِ. متفقٌ عَلَيْهِ، وهذا لفظ رواية البخاري.
قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کے پاس ان کی عیادت کے لیے گئے، انہوں نے (علاج کے لیے اپنے جسم پر) سات داغ لگوائے تھے، تو انہوں نے فرمایا: ہمارے وہ ساتھی جو پہلے گزر چکے، وہ (دنیا سے) چلے گئے اور دنیا نے (ان کے اجر میں سے) کچھ کم نہ کیا، اور ہمیں اتنا (مال) مل گیا ہے کہ ہم اس کے لیے مٹی (یعنی عمارتوں) کے سوا کوئی جگہ نہیں پاتے، اور اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں موت کی دعا کرنے سے منع نہ فرمایا ہوتا تو میں اس کی دعا کرتا۔ پھر ہم دوسری مرتبہ ان کے پاس آئے تو وہ اپنی ایک دیوار بنا رہے تھے، تو انہوں نے فرمایا: مسلمان کو ہر اس چیز میں اجر دیا جاتا ہے جو وہ خرچ کرتا ہے، سوائے اس چیز کے جو وہ اس مٹی (یعنی عمارت) میں لگاتا ہے۔
(متفق علیہ، اور یہ الفاظ بخاری کی روایت کے ہیں) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 586]
(متفق علیہ، اور یہ الفاظ بخاری کی روایت کے ہیں) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 586]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 156 (5672)، ومسلم 8/ 64 (2681) (12).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
5672
| المسلم ليؤجر في كل شيء ينفقه إلا في شيء يجعله في هذا التراب |
مسندالحميدي |
154
| لولا أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهانا أن ندعو بالموت لدعوت به |
رياض الصالحين |
586
|
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
6430
| نهانا أن ندعو بالموت لدعوت بالموت أصحاب محمد مضوا ولم تنقصهم الدنيا بشيء وإنا أصبنا من الدنيا ما لا نجد له موضعا إلا التراب |
صحيح البخاري |
6349
| نهانا أن ندعو بالموت لدعوت به |
صحيح البخاري |
7234
| نهانا أن ندعو بالموت لدعوت به |
صحيح مسلم |
6817
| نهانا أن ندعو بالموت لدعوت به |
جامع الترمذي |
970
| نهى أن نتمنى الموت |
سنن النسائى الصغرى |
1824
| نهانا أن ندعو بالموت |
سنن ابن ماجه |
4163
| لا تتمنوا الموت لتمنيته العبد ليؤجر في نفقته كلها إلا في التراب |
رياض الصالحين |
586
|
Riyad al-Salihin Hadith 586 in Urdu