الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. باب المراقبة
باب: مراقبہ (یہ دھیان رکھنا کہ اللہ تعالیٰ ہر حال میں دیکھ رہا ہے)
حدیث نمبر: 62
الثالث: عن ابنِ عباسٍ رضي الله عنهم، قَالَ: كنت خلف النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - يومًا، فَقَالَ: «يَا غُلامُ، إنِّي أعلّمُكَ كَلِمَاتٍ: احْفَظِ اللهَ يَحْفَظْكَ، احْفَظِ اللهَ تَجِدْهُ تُجَاهَكَ، إِذَا سَألْتَ فَاسْأَلِ اللهَ، وإِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللهِ، وَاعْلَمْ: أَنَّ الأُمَّةَ لَوْ اجْتَمَعَتْ عَلَى أَنْ يَنْفَعُوكَ بِشَيءٍ لَمْ يَنْفَعُوكَ إلاَّ بِشَيءٍ قَدْ كَتَبهُ اللهُ لَكَ، وَإِن اجتَمَعُوا عَلَى أَنْ يَضُرُّوكَ بِشَيءٍ لَمْ يَضُرُّوكَ إلاَّ بِشَيءٍ قَدْ كَتَبَهُ اللهُ عَلَيْكَ، رُفِعَتِ الأَقْلاَمُ وَجَفَّتِ الصُّحفُ» . رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن صحيح» .
وفي رواية غيرِ الترمذي: «احْفَظِ الله تَجِدْهُ أَمَامَكَ، تَعرَّفْ إِلَى اللهِ في الرَّخَاءِ يَعْرِفكَ في الشِّدَّةِ، وَاعْلَمْ: أنَّ مَا أَخْطَأكَ لَمْ يَكُنْ لِيُصِيبكَ، وَمَا أَصَابَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَكَ، وَاعْلَمْ: أنَّ النَّصْرَ مَعَ الصَّبْرِ، وَأَنَّ الفَرَجَ مَعَ الكَرْبِ، وَأَنَّ مَعَ العُسْرِ يُسْرًا» .

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں ایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے (سوار) تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لڑکے! میں تمہیں چند باتیں سکھاتا ہوں: اللہ (کے احکام) کی حفاظت کرو، اللہ تمہاری حفاظت کرے گا۔ اللہ (کے احکام) کی حفاظت کرو، تم اسے اپنے سامنے پاؤ گے۔ جب تم سوال کرو تو اللہ ہی سے سوال کرو، اور جب مدد مانگو تو اللہ ہی سے مدد مانگو۔ اور جان لو کہ اگر ساری امت اس بات پر جمع ہو جائے کہ تمہیں کسی چیز کا فائدہ پہنچائے تو وہ تمہیں اس کے سوا کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی جو اللہ نے تمہارے لیے لکھ دیا ہے، اور اگر وہ اس بات پر جمع ہو جائیں کہ تمہیں کسی چیز کا نقصان پہنچائیں تو وہ تمہیں اس کے سوا کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے جو اللہ نے تم پر لکھ دیا ہے۔ قلم اٹھا لیے گئے اور صحیفے خشک ہو گئے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
اور ترمذی کے علاوہ (دوسروں) کی ایک روایت میں ہے: ”اللہ (کے احکام) کی حفاظت کرو، تم اسے اپنے آگے پاؤ گے۔ خوشحالی میں اللہ کو پہچانو، وہ سختی میں تمہیں پہچانے گا۔ اور جان لو کہ جو (چیز) تم سے چوک گئی وہ تمہیں پہنچنے والی نہ تھی، اور جو تمہیں پہنچی وہ تم سے چوکنے والی نہ تھی۔ اور جان لو کہ مدد صبر کے ساتھ ہے، کشادگی تکلیف کے ساتھ ہے، اور تنگی کے ساتھ آسانی ہے۔“ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 62]

تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (2516). وأخرج اللفظ الثاني: أحمد 1/ 307.
وضاحت: «احْفَظِ اللهَ» : یعنی اس کے احکام بجا لاؤ اور اس کی منع کردہ چیزوں سے بچو۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/258)
«رُفِعَتِ الأَقْلاَمُ وَجَفَّتِ الصُّحفُ» : یعنی معاملہ طے ہو چکا اور اس کی تحریر خشک ہو چکی؛ یہ اس بات سے کنایہ ہے کہ تمام تقدیریں بہت پہلے لکھی جا چکی ہیں اور ان سے فراغت ہو چکی ہے۔ (دلیل الفالحین 1/288)

قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (5302) ، ظلال الجنة (316 - 318) (الترمذي 2516)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
2516
| احفظ الله يحفظك احفظ الله تجده تجاهك إذا سألت فاسأل الله وإذا استعنت فاستعن بالله واعلم أن الأمة لو اجتمعت على أن ينفعوك بشيء لم ينفعوك إلا بشيء قد كتبه الله لك ولو اجتمعوا على أن يضروك بشيء لم يضروك إلا بشيء قد كتبه الله عليك رفعت الأقلام وجفت الصحف |
بلوغ المرام |
1270
| يا غلام احفظ الله يحفظك احفظ الله تجده تجاهك وإذا سالت فاسال الله وإذا استعنت فاستعن بالله |
رياض الصالحين |
62
|
Riyad al-Salihin Hadith 62 in Urdu