🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. باب أمر وُلاة الأمور بالرفق برعاياهم ونصيحتهم والشفقة عليهم والنهي عن غشهم والتشديد عليهم وإهمال مصالحهم والغفلة عنهم وعن حوائجهم
باب: حکمرانوں کو اپنی رعایا کے ساتھ نرمی کرنے، ان کی خیرخواہی کرنے اور ان پر شفقت کرنے کا حکم، اور انہیں دھوکا دینے، ان پر سختی کرنے، ان کے مفادات کو نظرانداز کرنے اور ان سے اور ان کی ضروریات سے غافل رہنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 655
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «كَانَتْ بَنُو إسرَائِيلَ تَسُوسُهُم الأَنبِيَاء، كُلَّمَا هَلَكَ نَبِيٌّ خَلَفَهُ نَبيٌّ، وَإنَّهُ لاَ نَبِيَّ بَعْدِي، وَسَيكُونُ بَعْدِي خُلفَاءُ فَيَكثرُونَ» ، قالوا: يَا رسول الله، فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: «أَوْفُوا بِبَيْعَةِ الأَوَّل فَالأَوَّل، ثُمَّ أعْطُوهُمْ حَقَّهُمْ، وَاسْأَلُوا الله الَّذِي لَكُمْ، فَإنَّ اللهَ سَائِلُهُمْ عَمَّا اسْتَرْعَاهُمْ» . متفقٌ عليه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی اسرائیل کی قیادت و سیاست انبیاء کرتے تھے، جب بھی کوئی نبی فوت ہوتا تو اس کی جگہ دوسرا نبی آ جاتا، اور میرے بعد کوئی نبی نہیں، اور میرے بعد خلفاء ہوں گے اور بہت ہوں گے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! تو آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”جس کی بیعت پہلے ہوئی ہو، پھر (اس کے بعد) جو پہلے ہو، اس کی بیعت پوری کرو، پھر انہیں ان کا حق دو، اور جو تمہارا حق ہے وہ اللہ سے مانگو، کیونکہ اللہ ان سے اس (رعیت) کے بارے میں پوچھنے والا ہے جس کا اس نے انہیں نگہبان بنایا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 655]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 206 (3455)، ومسلم 6/ 17 (1842) (44).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
3455
بنو إسرائيل تسوسهم الأنبياء كلما هلك نبي خلفه نبي لا نبي بعدي سيكون خلفاء فيكثرون فوا ببيعة الأول فالأول أعطوهم حقهم فإن الله سائلهم عما استرعاهم
صحيح مسلم
4773
بنو إسرائيل تسوسهم الأنبياء كلما هلك نبي خلفه نبي لا نبي بعدي ستكون خلفاء تكثر فوا ببيعة الأول فالأول أعطوهم حقهم فإن الله سائلهم عما استرعاهم
سنن ابن ماجه
2871
بني إسرائيل كانت تسوسهم أنبياؤهم كلما ذهب نبي خلفه نبي ليس كائن بعدي نبي فيكم تكون خلفاء فيكثروا أوفوا ببيعة الأول فالأول أدوا الذي عليكم فسيسألهم الله عن الذي عليهم
رياض الصالحين
655
Riyad al-Salihin Hadith 655 in Urdu