🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. باب الحياء وفضله والحث على التخلق به
باب: حیا، اس کی فضیلت اور اسے اپنانے کی ترغیب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 683
وعن أَبي سعيدٍ الخدري - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أشَدَّ حَيَاءً مِنَ العَذْرَاءِ في خِدْرِهَا، فَإذَا رَأَى شَيْئًا يَكْرَهُهُ عَرَفْنَاهُ في وَجْهِه. متفقٌ عَلَيْهِ. قَالَ العلماءُ: حَقِيقَةُ الحَيَاءِ خُلُقٌ يَبْعَثُ عَلَى تَرْكِ القَبِيحِ، وَيَمْنَعُ مِنَ التَّقْصِيرِ في حَقِّ ذِي الحَقِّ. وَرَوَيْنَا عَنْ أَبي القاسم الْجُنَيْدِ رحمه الله، قَالَ: الحَيَاءُ: رُؤيَةُ الآلاءِ - أيْ النِّعَمِ - ورُؤْيَةُ التَّقْصِيرِ، فَيَتَوَلَّدُ بَيْنَهُمَا حَالَةٌ تُسَمَّى حَيَاءً. وَالله أعلم.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پردے میں رہنے والی کنواری لڑکی سے بھی زیادہ حیا والے تھے، جب آپ کوئی ایسی چیز دیکھتے جو آپ کو ناپسند ہوتی تو ہم اسے آپ کے چہرے سے پہچان لیتے۔
(متفق علیہ)
علماء نے کہا ہے: حیا کی حقیقت ایک ایسا خلق ہے جو برائی کو چھوڑنے پر ابھارتا ہے، اور حق دار کے حق میں کوتاہی سے روکتا ہے۔ اور ہمیں ابو القاسم جنید رحمہ اللہ سے روایت پہنچی ہے، انہوں نے کہا: حیا (اللہ کے) آلاء یعنی نعمتوں کو دیکھنا اور (اپنی) کوتاہی کو دیکھنا ہے، تو ان دونوں کے درمیان ایک کیفیت پیدا ہوتی ہے جسے حیا کہا جاتا ہے۔ واللہ اعلم۔ [رياض الصالحين/كتاب الأدب/حدیث: 683]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 35 (6119)، ومسلم 7/ 77 (2320) (67).
وضاحت: دیکھیے: (شرح صحیح مسلم للنووی 1/221، تحفۃ الاحوذی 6/126)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
3562
أشد حياء من العذراء في خدرها
صحيح البخاري
6119
أشد حياء من العذراء في خدرها
صحيح البخاري
6102
أشد حياء من العذراء في خدرها إذا رأى شيئا يكرهه عرفناه في وجهه
صحيح مسلم
6032
أشد حياء من العذراء في خدرها إذا كره شيئا عرفناه في وجهه
سنن ابن ماجه
4180
أشد حياء من عذراء في خدرها إذا كره شيئا رئي ذلك في وجهه
رياض الصالحين
683
Riyad al-Salihin Hadith 683 in Urdu