🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
95. باب استحباب التبشير والتهنئة بالخير
باب: خوش خبری دینے اور بھلائی پر مبارک باد دینے کے مستحب ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 710
وعن ابن شِمَاسَة، قَالَ: حَضَرْنَا عَمْرَو بنَ العَاصِ - رضي الله عنه - وَهُوَ في سِيَاقَةِ الْمَوْتِ، فَبَكَى طَوِيلًا، وَحَوَّلَ وَجْهَهُ إِلَى الجِدَارِ، فَجَعَلَ ابْنُهُ، يَقُولُ: يَا أبَتَاهُ، أمَا بَشَّرَكَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - بكَذَا؟ أمَا بَشَّرَكَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - بِكَذَا؟ فَأقْبَلَ بِوَجْهِهِ، فَقَالَ: إنَّ أفْضَلَ مَا نُعِدُّ شَهَادَةُ أَنْ لا إلهَ إِلاَّ الله، وَأنَّ مُحَمَّدًا رسول اللهِ، إنِّي قَدْ كُنْتُ عَلَى أطْبَاقٍ ثَلاَثٍ: لَقَدْ رَأيْتُنِي وَمَا أحَدٌ أشَدُّ بُغضًا لرسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - مِنِّي، وَلاَ أحَبَّ إليَّ مِنْ أَنْ أكُونَ قدِ اسْتَمكنتُ مِنْهُ فَقَتَلْتُه، فَلَوْ مُتُّ عَلَى تلكَ الحَالِ لَكُنْتُ مِنْ أهْلِ النَّارِ، فَلَمَّا جَعَلَ اللهُ الإسلامَ في قَلْبِي أتَيْتُ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - فقُلْتُ: ابسُطْ يَمِينَكَ فَلأُبَايِعُك، فَبَسَطَ يَمِينَهُ فَقَبَضْتُ يَدِي، فَقَالَ: «مَا لَكَ يَا عَمْرُو؟» قلتُ: أردتُ أَنْ أشْتَرِطَ، قَالَ: «تَشْتَرِط مَاذا؟» قُلْتُ: أَنْ يُغْفَرَ لِي، قَالَ: «أمَا عَلِمْتَ أن الإسلامَ يَهْدِمُ مَا كَانَ قَبْلَهُ، وَأن الهِجْرَةَ تَهْدِمُ مَا كَانَ قَبلَهَا، وَأنَّ الحَجَّ يَهْدِمُ مَا كَانَ قَبْلَهُ؟» وَمَا كَانَ أحدٌ أحَبَّ إليَّ مِنْ رَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم - وَلاَ أجَلَّ في عَيني مِنْهُ وَمَا كُنْتُ أُطيقُ أن أملأ عَيني مِنْهُ؛ إجلالًا لَهُ، ولو سئلت أن أصفه مَا أطقت، لأني لَمْ أكن أملأ عيني مِنْهُ، ولو مُتُّ عَلَى تِلْكَ الحالِ لَرجَوْتُ أن أكُونَ مِنْ أهْلِ الجَنَّةِ، ثُمَّ وَلِينَا أشْيَاءَ مَا أدْرِي مَا حَالِي فِيهَا؟ فَإذَا أنَا مُتُّ فَلاَ تَصحَبَنِّي نَائِحَةٌ وَلاَ نَارٌ، فَإذا دَفَنْتُمُونِي، فَشُنُّوا عَليَّ التُّرابَ شَنًّا، ثُمَّ أقِيمُوا حَوْلَ قَبْرِي قَدْرَ مَا تُنْحَرُ جَزورٌ، وَيُقْسَمُ لَحْمُهَا، حَتَّى أَسْتَأنِسَ بِكُمْ، وَأنْظُرَ مَا أُرَاجعُ بِهِ رسُلَ رَبّي. رواه مسلم.
قَوْله: «شُنُّوا» رُوِي بالشّين المعجمة والمهملةِ، أيْ: صُبُّوه قَليلًا قَليلًا، والله سبحانه أعلم.
ابن شماسہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے پاس اس وقت حاضر ہوئے جب وہ موت کی حالت (نزع) میں تھے، تو وہ دیر تک روتے رہے اور اپنا چہرہ دیوار کی طرف پھیر لیا۔ ان کا بیٹا کہنے لگا: ابا جان! کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو فلاں (چیز) کی خوش خبری نہیں دی تھی؟ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو فلاں (چیز) کی خوش خبری نہیں دی تھی؟ تو انہوں نے اپنا چہرہ (ہماری طرف) کیا اور فرمایا: سب سے افضل چیز جو ہم (آخرت کے لیے) تیار کرتے ہیں وہ اس بات کی گواہی ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور یہ کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں۔ میں تین حالتوں سے گزرا ہوں: (پہلی حالت یہ تھی کہ) میں نے اپنے آپ کو اس حال میں دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھ سے زیادہ بغض رکھنے والا کوئی نہ تھا، اور مجھے اس سے زیادہ کوئی چیز پسند نہ تھی کہ مجھے آپ پر قابو مل جائے اور میں آپ کو قتل کر دوں، اگر میں اس حالت پر مر جاتا تو یقیناً جہنمیوں میں سے ہوتا۔ پھر جب اللہ نے میرے دل میں اسلام ڈال دیا تو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اپنا دایاں ہاتھ بڑھائیے تاکہ میں آپ سے بیعت کروں، تو آپ نے اپنا دایاں ہاتھ بڑھایا، تو میں نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمرو! تمہیں کیا ہوا؟“ میں نے عرض کیا: میں شرط لگانا چاہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا شرط لگانا چاہتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: یہ کہ مجھے بخش دیا جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نہیں جانتے کہ اسلام اپنے سے پہلے کے (گناہوں) کو مٹا دیتا ہے، اور ہجرت اپنے سے پہلے کے (گناہوں) کو مٹا دیتی ہے، اور حج اپنے سے پہلے کے (گناہوں) کو مٹا دیتا ہے؟“ (پھر یہ حالت ہو گئی کہ) مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ کوئی محبوب نہ تھا اور نہ میری نگاہ میں آپ سے زیادہ کوئی باعظمت تھا، اور آپ کی تعظیم کی وجہ سے میں آپ کو آنکھ بھر کر دیکھنے کی طاقت نہیں رکھتا تھا، اور اگر مجھ سے آپ کا حلیہ بیان کرنے کو کہا جائے تو میں نہیں کر سکوں گا، کیونکہ میں آپ کو آنکھ بھر کر نہیں دیکھتا تھا۔ اگر میں اس حالت پر مر جاتا تو مجھے امید تھی کہ میں جنتیوں میں سے ہوتا۔ پھر ہم نے کچھ (حکومتی) ذمہ داریاں سنبھالیں، میں نہیں جانتا کہ ان میں میرا کیا حال ہے؟ لہٰذا جب میں مر جاؤں تو میرے (جنازے کے) ساتھ نہ کوئی نوحہ کرنے والی جائے اور نہ آگ، اور جب تم مجھے دفن کر دو تو مجھ پر آہستہ آہستہ مٹی ڈالنا، پھر میری قبر کے گرد اتنی دیر ٹھہرنا جتنی دیر میں ایک اونٹ ذبح کیا جائے اور اس کا گوشت تقسیم کیا جائے، تاکہ میں تم سے انس حاصل کروں اور دیکھ لوں کہ میں اپنے رب کے بھیجے ہوئے (فرشتوں) کو کیا جواب دیتا ہوں۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«شُنُّوا»: یہ شین معجمہ اور (سین) مہملہ دونوں کے ساتھ روایت کیا گیا ہے، یعنی اسے تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالو۔ واللہ سبحانہ اعلم۔ [رياض الصالحين/كتاب الأدب/حدیث: 710]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 78 (121) (192).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
321
ان الإسلام يهدم، ما كان قبله وان الهجرة تهدم ما كان قبلها، وان الحج يهدم ما كان قبله
مشكوة المصابيح
28
اما علمت ان الإسلام يهدم ما كان قبله وان الهجرة تهدم ما كان قبلها وان الحج يهدم ما كان قبله
رياض الصالحين
710
Riyad al-Salihin Hadith 710 in Urdu