الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
100. باب التسمية في أوله والحمد في آخره
باب: (کھانے کے) شروع میں بسم اللہ پڑھنے اور آخر میں الحمد للہ کہنے کا بیان
حدیث نمبر: 730
وعن حُذَيْفَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: كُنَّا إِذَا حَضَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - طَعَامًا، لَمْ نَضَعْ أيدِينَا حَتَّى يَبْدَأَ رَسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم - فَيَضَعَ يَدَهُ، وَإنَّا حَضَرْنَا مَعَهُ مَرَّةً طَعَامًا، فَجَاءَتْ جَارِيَةٌ كَأنَّهَا تُدْفَعُ، فَذَهَبَتْ لِتَضَعَ يَدَهَا في الطَّعَامِ، فَأَخَذَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - بِيَدِهَا، ثُمَّ جَاءَ أَعْرَابِيّ كأنَّمَا يُدْفَعُ، فَأخَذَ بِيَدهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ الشَّيْطَانَ يَسْتَحِلُّ الطَّعَامَ أَنْ لا يُذْكَرَ اسمُ اللهِ تَعَالَى عَلَيْهِ، وَإنَّهُ جَاءَ بهذِهِ الجارية لِيَسْتَحِلَّ بِهَا، فأَخَذْتُ بِيَدِهَا، فَجَاءَ بهذا الأعرَابيّ لِيَسْتَحِلَّ بِهِ، فَأخذْتُ بِيَدِهِ، والَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إنَّ يَدَهُ في يَدِي مَعَ يَدَيْهِمَا» ثُمَّ ذَكَرَ اسْمَ اللهِ تَعَالَى وَأكَلَ. رواه مسلم.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی کھانے پر حاضر ہوتے تو ہم اپنے ہاتھ (کھانے میں) نہ ڈالتے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شروع فرماتے اور اپنا ہاتھ ڈالتے۔ ایک مرتبہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک کھانے پر حاضر ہوئے تو ایک لڑکی آئی گویا اسے دھکیلا جا رہا ہو، وہ کھانے میں اپنا ہاتھ ڈالنے لگی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔ پھر ایک دیہاتی آیا گویا اسے دھکیلا جا رہا ہو، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ (بھی) پکڑ لیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک شیطان اس کھانے کو (اپنے لیے) حلال کر لیتا ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا نام نہ لیا جائے، وہ اس لڑکی کو لایا تاکہ اس کے ذریعے (کھانے کو اپنے لیے) حلال کر لے تو میں نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا، پھر وہ اس دیہاتی کو لایا تاکہ اس کے ذریعے حلال کر لے تو میں نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! بے شک اس (شیطان) کا ہاتھ ان دونوں کے ہاتھوں کے ساتھ میرے ہاتھ میں ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کا نام لیا اور کھانا کھایا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 730]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 730]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 107 - 108 (2017) (102).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
5259
| الشيطان يستحل الطعام أن لا يذكر اسم الله عليه وإنه جاء بهذه الجارية ليستحل بها فأخذت بيدها فجاء بهذا الأعرابي ليستحل به فأخذت بيده والذي نفسي بيده إن يده في يدي مع يدها |
سنن أبي داود |
3766
| الشيطان ليستحل الطعام الذي لم يذكر اسم الله عليه وإنه جاء بهذا الأعرابي يستحل به فأخذت بيده وجاء بهذه الجارية يستحل بها فأخذت بيدها فوالذي نفسي بيده إن يده لفي يدي مع أيديهما |
رياض الصالحين |
730
|
Riyad al-Salihin Hadith 730 in Urdu