الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
104. باب الأكل مِمَّا يليه ووعظه وتأديبه من يسيء أكله
باب: اپنے سامنے سے کھانا، اور غلط طریقے سے کھانے والے کو نصیحت کرنا اور ادب سکھانا
حدیث نمبر: 740
وعن سلمةَ بن الأَكْوَع - رضي الله عنه: أنَّ رَجُلًا أَكَلَ عِنْدَ رَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم - بِشِمَالِهِ، فَقَالَ: «كُلْ بِيَمِينِكَ» قَالَ: لا أسْتَطِيعُ. قَالَ: «لاَ اسْتَطَعْتَ» ! مَا مَنَعَهُ إِلاَّ الكِبْرُ! فَمَا رَفَعَهَا إِلَى فِيهِ. رواه مسلم.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے بائیں ہاتھ سے کھانا کھایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔“ اس نے کہا: میں نہیں کر سکتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو کبھی نہ کر سکے!“ اسے تکبر کے سوا کسی چیز نے (ایسا کرنے سے) نہیں روکا تھا، چنانچہ پھر وہ اسے (اپنا دایاں ہاتھ) اپنے منہ تک نہ اٹھا سکا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 740]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 740]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (159). أخرجه: مسلم 6/ 109 (2021) (107).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 159 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 740 in Urdu