الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
113. باب كراهة النفخ في الشراب
باب: مشروب میں پھونک مارنے کی کراہت
حدیث نمبر: 764
عن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - نَهَى عَن النَّفْخ في الشَّرَاب، فَقَالَ رَجُلٌ: القَذَاةُ أراها في الإناءِ؟ فَقَالَ: «أهرقها» . قَالَ: إنِّي لا أرْوَى مِنْ نَفَسٍ وَاحدٍ؟ قَالَ: «فَأَبِنِ القَدَحَ إِذًا عَنْ فِيكَ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشروب میں پھونک مارنے سے منع فرمایا، تو ایک آدمی نے کہا: (اگر) میں برتن میں تنکا (وغیرہ) دیکھوں (تو کیا کروں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے (کچھ پانی کے ساتھ) بہا دو۔“ اس نے کہا: میں ایک سانس میں سیراب نہیں ہوتا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر پیالے کو اپنے منہ سے الگ کر لیا کرو (اور سانس لو)۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 764]
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 764]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (1887).
وضاحت: «الْقَذَاةُ» : یعنی مٹی، بھوسا یا میل کچیل۔ (النہایہ 4/30)
قال الشيخ الألباني: حسن، الصحيحة (385) (الترمذي 1887)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
1887
| نهى عن النفخ في الشرب أبن القدح إذن عن فيك |
رياض الصالحين |
764
|
Riyad al-Salihin Hadith 764 in Urdu