الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. معاني المحبة
محبت کے معانی۔
حدیث نمبر: 456
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَاذَانَ الرَّازِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ يُوسُفَ بْنَ الْحُسَيْنِ يَقُولُ: سَمِعْتُ ذَا النُّونِ يَقُولُ:" الشَّوْقُ أَعْلَى الدَّرَجَاتِ، وَأَعْلَى الْمَقَامَاتِ، إِذَا أُبْلِغَهَا الْعَبْدُ اسْتَبْطَأَ الْمَوْتَ شَوْقًا إِلَى رَبِّهِ وَحُبًّا لِلِقَائِهِ وَالنَّظَرِ إِلَيْهِ".
امام ابو عبدالرحمن سلمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے محمد بن عبداللہ بن شاذان رازی رحمہ اللہ کو یہ کہتے سنا کہ میں نے یوسف بن حسین رحمہ اللہ کو یہ کہتے سنا کہ میں نے امام ذوالنون رحمہ اللہ کو یہ فرماتے سنا: ”شوق بلند ترین درجہ اور بلند ترین مقام ہے، جب بندہ اس مقام کو پا لیتا ہے تو اپنے رب کے شوق اور اس کی ملاقات اور دیدار کی محبت میں موت کو دیر سے آنے والی سمجھنے لگتا ہے۔“ [شعب الإيمان/العاشر من شعب الايمان ، وهو باب في محبة الله عز وجل/حدیث: 456]
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن حبيب السلمي | ثقة ثبت |
Shu‘ab al-Iman Hadith 456 in Urdu