الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
333. فصل في ترك الغضب ، وفي كظم الغيظ ، والعفو عند القدرة
فصل: غصہ ترک کرنا، غصہ پی جانا اور قدرت کے باوجود معاف کرنا۔
حدیث نمبر: 7965
قَالَ: وَحَدَّثَنَا طَاهِرٌ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنِي الْمُفَضَّلُ بْنُ غَسَّانَ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، حَدَّثَنِي مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ، دَعَا مَمْلُوكَهُ مَرَّتَيْنِ فَلَمْ يُجِبْهُ، ثُمَّ أَجَابَهُ فِي الثَّالِثَةِ، فَقَالَ لَهُ: يَا بُنَيَّ، أَمَا سَمِعْتَ صَوْتِي، قَالَ: بَلَى، قَالَ:" فَمَا لَكَ لَمْ تُجِبْنِي؟ قَالَ: أَمِنْتُكَ، قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ مَمْلُوكِي يَأْمَنُنِي.
بنو ہاشم کے ایک آزاد کردہ غلام نے بیان کیا کہ علی بن حسین رحمہ اللہ نے اپنے غلام کو دو مرتبہ آواز دی، اس نے جواب نہ دیا، پھر تیسری مرتبہ میں اس نے جواب دیا۔ تو انہوں نے اس سے فرمایا: ”اے میرے بیٹے! کیا تم نے میری آواز نہیں سنی تھی؟“ اس نے کہا: ”کیوں نہیں (سنی تھی)۔“ انہوں نے فرمایا: ”پھر تمہیں کیا ہوا کہ تم نے مجھے جواب نہ دیا؟“ اس نے کہا: ”مجھے آپ سے (کسی سختی کا) اندیشہ نہ تھا، اس لیے بے فکر رہا۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے میرے غلام کو مجھ سے مطمئن اور بے خوف بنایا۔“ [شعب الإيمان/السابع والخمسون من شعب الايمان وهو باب في حسن الخلق/حدیث: 7965]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه مستور (شعب الإيمان ط الرشد: 10/ 546) .»
الحكم على الحديث:
إسناده: فيه مستور
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥علي بن الحسين زين العابدين | ثقة ثبت عابد ، فقيه فاضل مشهور | |
👤←👥موسى بن داود الخلقاني موسى بن داود الخلقاني ← علي بن الحسين زين العابدين | صدوق فقيه زاهد له أوهام |
Shu‘ab al-Iman Hadith 7965 in Urdu
موسى بن داود الخلقاني ← علي بن الحسين زين العابدين