الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
333. فصل في ترك الغضب ، وفي كظم الغيظ ، والعفو عند القدرة
فصل: غصہ ترک کرنا، غصہ پی جانا اور قدرت کے باوجود معاف کرنا۔
حدیث نمبر: 7966
أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ الْقَاضِي، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أَحْمَدَ بْنَ رَزَامٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ مَسْعُودٍ، يَقُولُ: كُنَّا فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ نَنْتَظِرُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ الْمُقْرِئَ ، فَخَرَجَ وَبِيَدِي قَلَمٌ أُصْلِحُهُ، فَأَخَذَ فِي الْقِرَاءَةِ وَوَقَفْتُ أَنْظُرُ فِي الْكِتَابِ، فَانْحَلَّ السِّكِّينُ مِنْ يَدِي فَأَصَابَ رَأْسَ الشَّيْخِ فَانْهَارَ الدَّمُ، قَالَ: فَمَا زَادَ عَلَى أَنْ رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَيَّ، فَقَالَ: يَا بُنَيَّ، إِنْ أَرَدْتَ قَتْلِي فَأَخْرِجْنِي مِنَ الْحَرَمِ.
سعید بن مسعود رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم مسجد حرام میں عبداللہ بن یزید المقری رحمہ اللہ کا انتظار کر رہے تھے، پھر وہ تشریف لائے، اس وقت میرے ہاتھ میں ایک قلم تھا جسے میں درست (تراش) رہا تھا۔ انہوں نے پڑھانا شروع کیا اور میں کتاب میں دیکھنے کو کھڑا ہو گیا، کہ اچانک چھری میرے ہاتھ سے چھوٹ گئی اور شیخ کے سر پر جا لگی اور خون بہہ نکلا۔ وہ کہتے ہیں: انہوں نے اس سے زیادہ کچھ نہ کیا کہ میری طرف سر اٹھایا اور فرمایا: ”اے میرے بیٹے! اگر تم مجھے قتل کرنا چاہتے ہو تو مجھے حرم سے باہر نکال لو۔“ [شعب الإيمان/السابع والخمسون من شعب الايمان وهو باب في حسن الخلق/حدیث: 7966]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: جيد (شعب الإيمان ط الرشد: 10/ 546) .»
الحكم على الحديث:
إسناده: جيد
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن يزيد القصير | ثقة فاضل ، أقرأ القرآن نيفا وسبعين سنة |
Shu‘ab al-Iman Hadith 7966 in Urdu