الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
384. السابع والستون من شعب الإيمان وهو باب في إكرام الجار
ایمان کی شاخوں میں سے سڑسٹھویں شاخ: پڑوسی کے اکرام کا باب۔
حدیث نمبر: 9114
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ الْفَارِسِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا عُتْبَةُ الْحِمْصِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ وَهُوَ ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا حَقُّ جَارِي عَلَيَّ؟ قَالَ:"إِنْ مَرِضَ عُدْتَهُ، وَإِنَّ مَاتَ شَيَّعْتَهُ، وَإِنِ اسْتَقْرَضَكَ أَقْرَضْتَهُ، وَإِنْ عُرِّيَ سَتَرْتَهُ، وَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ هَنَّأْتَهُ، وَإِنْ أَصَابَتْهُ مُصِيبَةٌ عَزَّيْتَهُ، وَلَا تَرْفَعْ بِنَاءَكَ فَوْقَ بِنَائِهِ فَتَسُدَّ عَلَيْهِ الرِّيحَ، وَلَا تُؤْذِهِ بِرِيحِ قِدْرِكَ إِلَّا أَنْ تَغْرِفْ لَهُ مِنْهَا".
سیدنا حکیم بن معاویہ قشیری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے ذمے میرے پڑوسی کا کیا حق ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرو، اگر فوت ہو جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ جاؤ، اگر وہ تم سے قرض مانگے تو اسے قرض دو، اگر وہ برہنہ (ستر کھلا) ہو تو اس کا ستر ڈھانپ دو، اگر اسے کوئی بھلائی پہنچے تو اسے مبارکباد دو، اگر اسے کوئی مصیبت پہنچے تو اس سے تعزیت کرو، اپنی عمارت اس کی عمارت سے اونچی نہ کرو کہ اس سے ہوا روک دو، اور اپنی ہانڈی کی خوشبو سے اسے تکلیف نہ دو، الا یہ کہ اس میں سے کچھ اس کے لیے نکال کر بھیج دو۔“ [شعب الإيمان/السابع والستون من شعب الايمان وهو باب في اكرام الجار/حدیث: 9114]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: واه (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 106) .»
«أخرجه الذهبي فى (حق الجار) رقم 47»
«أخرجه الذهبي فى (حق الجار) رقم 47»
الحكم على الحديث:
إسناده: واه
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥بهز بن حكيم | صدوق | |
👤←👥أبو بكر الهذلي أبو بكر الهذلي ← بهز بن حكيم | أخباري ، متروك الحديث | |
👤←👥الحاكم الحاكم ← أبو بكر الهذلي | إمام صدوق |
Shu‘ab al-Iman Hadith 9114 in Urdu
أبو بكر الهذلي ← بهز بن حكيم