🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شعب الإيمان میں نمبر سے تلاش کل احادیث (10756)
حدیث نمبر لکھیں:
شعب الإيمان میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
شعب الإيمان میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
384. السابع والستون من شعب الإيمان وهو باب في إكرام الجار
ایمان کی شاخوں میں سے سڑسٹھویں شاخ: پڑوسی کے اکرام کا باب۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9113
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو قُصَيٍّ الدِّمَشْقِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"مَنْ أَغْلَقَ بَابَهُ دُونَ جَارِهِ مَخَافَةً عَلَى أَهْلِهِ وَمَالِهِ فَلَيْسَ ذَاكَ بِمُؤْمِنٍ، وَلَيْسَ بِمُؤْمِنٍ مَنْ لَمْ يَأْمَنْ جَارُهُ بَوَائِقَهُ، أَتَدْرِي مَا حَقُّ الْجَارِ؟ إِذَا اسْتَعَانَكَ أَعَنْتُهُ، وَإِذَا اسْتَقْرَضَكَ أَقْرَضْتَهُ، وَإِذَا افْتَقَرَ عُدْتَ عَلَيْهِ، وَإِذَا مَرِضَ عُدْتَهُ، وَإِذَا أَصَابَهُ خَيْرٌ هَنَّأْتَهُ، وَإِذَا أَصَابَتْهُ مُصِيبَةٌ عَزَّيْتَهُ، وَإِذَا مَاتَ شَيَّعْتَ جِنَازَتَهُ، وَلَا تَسْتَطِلُ عَلَيْهِ بِالْبِنَاءِ تَحْجُبُ عَنْهُ الرِّيحَ إِلَّا بِإِذْنِهِ، وَلَا تُؤْذِيهِ بِقُتَارِ قِدْرِكَ إِلَّا أَنْ تَغْرِفَ لَهُ مِنْهَا وَإِذَا اشْتَرَيْتَ فَاكِهَةً فَأَهْدِ لَهُ فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَأَدْخِلْهَا سِرًّا، وَلَا يَخْرُجُ بِهَا وَلَدُكَ لِيَغِيظَ بِهَا وَلَدَهُ، أَتَدْرُونَ مَا حَقُّ الْجَارِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا يَبْلُغُ حَقُّ الْجَارِ إِلَّا قَلِيلًا مِمَّنْ رَحِمَ اللَّهُ" فَمَا زَالَ يُوصِيهِمْ بِالْجَارِ حَتَّى ظَنُّوا أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"الْجِيرَانِ ثَلَاثَةٌ: فَمِنْهُمْ مَنْ لَهُ ثَلَاثَةُ حُقُوقٍ، وَمِنْهُمْ مَنْ لَهُ حَقَّانِ، وَمِنْهُمْ مَنْ لَهُ حَقٌّ فَأَمَّا الَّذِي لَهُ ثَلَاثَةُ حُقُوقٍ فَالْجَارُ الْمُسْلِمُ الْقَرِيبُ لَهُ حَقُّ الْجِوَارِ، وَحَقُّ الْإِسْلَامِ وَحَقُّ الْقَرَابَةِ، وَأَمَّا الَّذِي لَهُ حَقَّانِ فَالْجَارُ الْمُسْلِمُ، لَهُ حَقُّ الْجِوَارِ، وَحَقُّ الْإِسْلَامِ، وَأَمَّا الَّذِي لَهُ حَقٌّ وَاحِدٌ فَالْجَارُ الْكَافِرُ، لَهُ حَقُّ الْجِوَارِ" قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ نُطْعِمُهُمْ مِنْ نُسُكِنَا؟ قَالَ:"لَا تُطْعِمُوا الْمُشْرِكِينَ شَيْئًا مِنَ النُّسُكِ".
سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَعُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ وَأَبُوهُ ضُعَفَاءُ غَيْرَ أَنَّهُمْ غَيْرُ مُتَّهَمِينَ بِالْوَضْعِ، وَقَدْ رُوِيَ بَعْضُ هَذِهِ الْأَلْفَاظِ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے اہل و مال کے خوف سے اپنے پڑوسی کے سامنے اپنا دروازہ بند کر لیا تو وہ مومن نہیں، اور وہ شخص بھی مومن نہیں جس کے پڑوسی اس کی شرارتوں اور ایذا رسانیوں سے محفوظ نہ ہوں۔ کیا تم جانتے ہو کہ پڑوسی کا حق کیا ہے؟ جب وہ تم سے مدد مانگے تو اس کی مدد کرو، جب وہ تم سے قرض مانگے تو اسے قرض دو، جب وہ محتاج ہو جائے تو اس کی خبر گیری کرو، جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرو، جب اسے کوئی بھلائی پہنچے تو اسے مبارکباد دو، جب اسے کوئی مصیبت پہنچے تو اس سے تعزیت کرو، جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ جاؤ، اپنی عمارت اتنی اونچی نہ کرو کہ اس کی اجازت کے بغیر اس سے ہوا رک جائے، اور اپنی ہانڈی کی خوشبو سے اسے تکلیف نہ دو، الا یہ کہ اس میں سے کچھ اس کے لیے نکال کر بھیج دو۔ اور جب تم پھل خریدو تو اسے ہدیہ بھیجو، اگر ایسا نہ کرو تو اسے چھپا کر گھر میں لاؤ، اور تمہارا بچہ اسے لے کر باہر نہ نکلے کہ اس کے بچے کو جلائے۔ کیا تم جانتے ہو کہ پڑوسی کا حق کیا ہے؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! پڑوسی کا حق وہی تھوڑے سے لوگ ادا کر پاتے ہیں جن پر اللہ رحم فرمائے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کو پڑوسی کے بارے میں برابر تاکید فرماتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے گمان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے وارث بنا دیں گے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پڑوسی تین قسم کے ہیں: ان میں سے کسی کے تین حق ہیں، کسی کے دو حق ہیں اور کسی کا ایک حق ہے۔ جس کے تین حق ہیں وہ مسلمان رشتہ دار پڑوسی ہے، اس کے لیے پڑوس کا حق، اسلام کا حق اور رشتہ داری کا حق ہے۔ اور جس کے دو حق ہیں وہ مسلمان پڑوسی ہے، اس کے لیے پڑوس کا حق اور اسلام کا حق ہے۔ اور جس کا ایک ہی حق ہے وہ کافر پڑوسی ہے، اس کے لیے صرف پڑوس کا حق ہے۔“ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا ہم انہیں اپنی قربانی کے گوشت میں سے کھلائیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مشرکوں کو قربانی کے گوشت میں سے کچھ نہ کھلاؤ۔“
میں (مصنف) کہتا ہوں: سوید بن عبدالعزیز، عثمان بن عطاء اور ان کے والد ضعیف راوی ہیں، البتہ ان پر حدیث گھڑنے کی تہمت نہیں ہے، اور ان الفاظ میں سے بعض ایک اور سند سے بھی مروی ہیں جو ضعیف ہے۔ [شعب الإيمان/السابع والستون من شعب الايمان وهو باب في اكرام الجار/حدیث: 9113]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف جدا (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 104) .» ‏‏‏‏
«أخرجه البيهقي فى (الآداب) رقم 1029، وابن عدي فى (الكامل) 5/ 1818، والذهبي فى (حق الجار) رقم 48، رقم 65»

الحكم على الحديث:
إسناده: ضعيف جدا


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سويد بن عبد العزيز السلميضعيف جدا
👤←👥عمرو بن شعيب
Newعمرو بن شعيب ← سويد بن عبد العزيز السلمي
صدوق
👤←👥عثمان بن عطاء الخراساني
Newعثمان بن عطاء الخراساني ← عمرو بن شعيب
ضعيف
👤←👥سويد بن عبد العزيز السلمي
Newسويد بن عبد العزيز السلمي ← عثمان بن عطاء الخراساني
ضعيف جدا
👤←👥سليمان بن عبد الرحمن الدمشقي
Newسليمان بن عبد الرحمن الدمشقي ← سويد بن عبد العزيز السلمي
ثقة
👤←👥ابن عدي
Newابن عدي ← سليمان بن عبد الرحمن الدمشقي
كان لا يعرف العربية، سمع عجمة فيه، وأما العلل والرجال فحافظ لا يجارى
👤←👥أبو سعد الماليني
Newأبو سعد الماليني ← ابن عدي
إمام صادق، ومرة: ذو صدق وورع وإتقان
Shu‘ab al-Iman Hadith 9113 in Urdu