الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
392. فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
حدیث نمبر: 9646
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الزَّاهِدُ رَحِمَهُ اللَّهُ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصُّوفِيُّ بِمَكَّةَ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نُوحٍ الْمَوْصِلِيُّ، قَالَ: رَجَعَ فَتْحٌ الْمَوْصِلِيُّ إِلَى أَهْلِهِ بَعْدَ الْعَتْمَةِ وَكَانَ صَائِمًا، فَقَالَ: عَشُّونِي، فَقَالُوا: مَا عِنْدَنَا مِنْ شَيْءٍ نُعَشِّيكَ، قَالَ: فَمَا لَكُمْ جُلُوسًا فِي الظُّلْمَةِ؟ قَالُوا: مَا عِنْدَنَا زَيْتٌ لِنَسْرُجَ بِهِ، فَجَلَسَ يَبْكِي مِنَ الْفَرَحِ فَقَالَ: يَا إِلَهِي مِثْلِي يُتْرَكُ بِلَا عَشَاءٍ وَلَا سِرَاجٍ بِأَيِّ يَدٍ كَانَتْ مِنِّي إِلَيْكَ، فَمَا زَالَ يَبْكِي إِلَى الصُّبْحِ.
فتح موصلی رحمہ اللہ کے بارے میں ابراہیم بن نوح موصلی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ فتح موصلی رحمہ اللہ روزے کی حالت میں عشاء کے بعد اپنے گھر لوٹے تو کہا: ”مجھے رات کا کھانا کھلاؤ۔“ گھر والوں نے کہا: ”ہمارے پاس کوئی چیز نہیں جس سے ہم آپ کو شام کا کھانا کھلائیں۔“ انہوں نے پوچھا: ”تو پھر تم اندھیرے میں کیوں بیٹھے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”ہمارے پاس تیل نہیں ہے جس سے چراغ جلائیں۔“ یہ سن کر وہ خوشی کے مارے روتے ہوئے بیٹھ گئے اور کہنے لگے: ”اے میرے معبود! مجھ جیسے شخص کو بغیر کھانے اور بغیر چراغ کے چھوڑ دیا گیا ہے! میری طرف سے تیری بارگاہ میں کون سا ایسا احسان ہوا تھا (کہ مجھے یہ نوازش نصیب ہوئی)؟“ پھر وہ صبح تک روتے ہی رہے۔ [شعب الإيمان/السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة/حدیث: 9646]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 405) .»
الحكم على الحديث:
إسناده: ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أحمد بن عبد الله بن ميمون | ثقة زاهد |
Shu‘ab al-Iman Hadith 9646 in Urdu