الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
392. فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
حدیث نمبر: 9647
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ الْمُقْرِئِ قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ، حَدَّثَنَا الْخَضِرُ بْنُ أَبَانَ، حَدَّثَنَا سَيَّارٌ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ ثَابِتًا الْبُنَانِيَّ يَقُولُ: كَانَ لَنَا جَارٌ إِذَا أَمْسَى وَلَيْسَ عِنْدَهُمْ شَيْءٌ أَمْسَى فَرِحًا، وَإِذَا أَمْسَى وَعِنْدَهُمْ شَيْءٌ أَمْسَى مَغْمُومًا، فَقَالَتْ لَهُ امْرَأَتُهُ: يَا فُلَانُ خَالَفْتَ النَّاسَ، قَالَ: فَإِنِّي إِذَا أَمْسَيْتُ وَلَيْسَ عِنْدِي شَيْءٌ أَمْسَيْتُ فَرِحًا إِذْ كَانَ لَنَا بِآلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُسْوَةٌ، وَإِذَا كَانَ عِنْدِي شَيْءٌ أَصْبَحْتُ مَغْمُومًا إِذْ لَمْ يَكُنْ لَنَا بِآلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُسْوَةٌ.
ثابت بنانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ہمارا ایک پڑوسی تھا کہ جب شام کو اس کے پاس (کھانے کو) کچھ نہ ہوتا تو وہ خوش ہو کر شام کرتا، اور جب شام کو اس کے پاس کچھ ہوتا تو وہ غمگین ہو کر شام کرتا۔ اس کی بیوی نے اس سے کہا: ”اے فلاں! تم نے تو لوگوں کے برعکس روش اختیار کر رکھی ہے۔“ اس نے جواب دیا: ”جب میں شام کرتا ہوں اور میرے پاس کچھ نہیں ہوتا تو میں خوش ہو کر شام کرتا ہوں، کیونکہ ہمارے لیے آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں نمونہ ہے؛ اور جب میرے پاس کچھ ہوتا ہے تو میں غمگین ہو کر صبح کرتا ہوں، کیونکہ (اس صورت میں) ہمیں آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی نصیب نہیں ہوتی۔“ [شعب الإيمان/السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة/حدیث: 9647]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 406) .»
الحكم على الحديث:
إسناده: ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥ثابت البناني | ثقة عابد | |
👤←👥محمد بن يعقوب الأصم محمد بن يعقوب الأصم ← ثابت البناني | الإمام المحدث مسند العصر ، رحلة الوقت | |
👤←👥الحاكم الحاكم ← محمد بن يعقوب الأصم | إمام صدوق |
Shu‘ab al-Iman Hadith 9647 in Urdu
محمد بن يعقوب الأصم ← ثابت البناني