الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. باب كَيْفَ السَّلاَمُ
باب: سلام کس انداز سے کیا جائے؟
حدیث نمبر: 2719
حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: أَقْبَلْتُ أَنَا وَصَاحِبَانِ لِي قَدْ ذَهَبَتْ أَسْمَاعُنَا وَأَبْصَارُنَا مِنَ الْجَهْدِ، فَجَعَلْنَا نَعْرِضُ أَنْفُسَنَا عَلَى أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَيْسَ أَحَدٌ يَقْبَلُنَا، فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَى بِنَا أَهْلَهُ فَإِذَا ثَلَاثَةُ أَعْنُزٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " احْتَلِبُوا هَذَا اللَّبَنَ بَيْنَنَا "، فَكُنَّا نَحْتَلِبُهُ فَيَشْرَبُ كُلُّ إِنْسَانٍ نَصِيبَهُ، وَنَرْفَعُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَصِيبَهُ، فَيَجِيءُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ اللَّيْلِ " فَيُسَلِّمُ تَسْلِيمًا لَا يُوقِظُ النَّائِمَ، وَيُسْمِعُ الْيَقْظَانَ، ثُمَّ يَأْتِي الْمَسْجِدَ فَيُصَلِّي ثُمَّ يَأْتِي شَرَابَهُ فَيَشْرَبُهُ " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
مقداد بن اسود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں اور میرے دو دوست (مدینہ) آئے، فقر و فاقہ اور جہد و مشقت کی بنا پر ہماری سماعت متاثر ہو گئی تھی ۱؎ اور ہماری آنکھیں دھنس گئی تھیں، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے سامنے اپنے آپ کو پیش کرنے لگے لیکن ہمیں کسی نے قبول نہ کیا ۲؎، پھر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے تو آپ ہمیں اپنے گھر لے آئے، اس وقت آپ کے پاس تین بکریاں تھیں۔ آپ نے فرمایا: ”ان کا دودھ ہم سب کے لیے دوہو“، تو ہم دوہتے اور ہر شخص اپنا حصہ پیتا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حصہ اٹھا کر رکھ دیتے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات میں تشریف لاتے اور اس انداز سے سلام کرتے تھے کہ سونے والا جاگ نہ اٹھے اور جاگنے والا سن بھی لے ۳؎، پھر آپ مسجد آتے نماز تہجد پڑھتے پھر جا کر اپنے حصے کا دودھ پیتے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الاستئذان والآداب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2719]
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الاستئذان والآداب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2719]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الأشربة والأطعمة 32 (2055)، سنن النسائی/عمل الیوم واللیلة 123 (323) (تحفة الأشراف: 11546)، و مسند احمد (6/362) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی ہم اونچا سننے لگے تھے۔ ۲؎: وہ سوچتے یہ تو خود ہی مر رہے ہیں یہ کیا کام کریں گے۔ اور وہ ہمیں کام نہ دیتے۔ ۳؎: نہ آواز بھاری، بلند اور کرخت ہوتی کہ سونے والا چونک کر اٹھ بیٹھے اور نہ ہی اتنی باریک، ہلکی اور پست کہ جاگنے والا بھی نہ سن سکے۔ بلکہ آواز درمیانی ہوتی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح آداب الزفاف ص (82 - 83)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
صحيح مسلم
صحيح مسلم
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥المقداد بن عمرو بن ثعلبة البهراني | صحابي مشهور ، من السابقين | |
👤←👥عبد الرحمن بن أبي ليلى عبد الرحمن بن أبي ليلى ← المقداد بن عمرو بن ثعلبة البهراني | ثقة | |
👤←👥ثابت البناني ثابت البناني ← عبد الرحمن بن أبي ليلى | ثقة عابد | |
👤←👥سليمان بن المغيرة القيسي سليمان بن المغيرة القيسي ← ثابت البناني | ثقة ثقة ـ قاله يحيى بن معين | |
👤←👥عبد الله بن المبارك عبد الله بن المبارك ← سليمان بن المغيرة القيسي | ثقة ثبت ، فقيه عالم ، جواد مجاهد ، جمعت فيه خصال الخير | |
👤←👥سويد بن نصر الطوساني سويد بن نصر الطوساني ← عبد الله بن المبارك | ثقة |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
2719
| يسلم تسليما لا يوقظ النائم ويسمع اليقظان |
سنن ترمذی کی حدیث نمبر 2719 کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2719
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی ہم اونچا سننے لگے تھے۔
2؎:
وہ سوچتے یہ تو خود ہی مر رہے ہیں یہ کیا کام کریں گے۔
اور وہ ہمیں کام نہ دیتے۔
3؎:
نہ آواز بھاری،
بلند اور کرخت ہوتی کہ سونے والا چونک کر اٹھ بیٹھے اور نہ ہی اتنی باریک،
ہلکی اور پست کہ جاگنے والا بھی نہ سن سکے۔
بلکہ آواز درمیانی ہوتی۔
وضاحت:
1؎:
یعنی ہم اونچا سننے لگے تھے۔
2؎:
وہ سوچتے یہ تو خود ہی مر رہے ہیں یہ کیا کام کریں گے۔
اور وہ ہمیں کام نہ دیتے۔
3؎:
نہ آواز بھاری،
بلند اور کرخت ہوتی کہ سونے والا چونک کر اٹھ بیٹھے اور نہ ہی اتنی باریک،
ہلکی اور پست کہ جاگنے والا بھی نہ سن سکے۔
بلکہ آواز درمیانی ہوتی۔
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2719]
Sunan at-Tirmidhi Hadith 2719 in Urdu
عبد الرحمن بن أبي ليلى ← المقداد بن عمرو بن ثعلبة البهراني