🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب ومن سورة النساء
باب: سورۃ نساء سے بعض آیات کی تفسیر۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3042
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلالَةِ سورة النساء آية 176، فَقَال لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تُجْزِئُكَ آيَةُ الصَّيْفِ ".
براء بن عازب رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اللہ کے رسول! «يستفتونك قل الله يفتيكم في الكلالة» کی تفسیر کیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے سلسلہ میں تو تمہارے لیے آیت صیف ۱؎ کافی ہو گی۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3042]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ماقبلہ (تحفة الأشراف: 1906) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: آیت «صیف» گرمی کے موسم میں حجۃ الواداع کے راستہ میں نازل ہوئی۔ اور «آیت صیف» کے نام سے مشہور ہوئی۔ پوری آیت یوں ہے: «يستفتونك قل الله يفتيكم في الكلالة إن امرأ هلك ليس له ولد ــ إلى ــ فللذكر مثل حظ الأنثيين» تک (لوگ تجھ سے فتویٰ پوچھتے ہیں کہہ دو اللہ تمہیں کلالہ کے بارے میں بتاتا ہے)۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (2571)

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥البراء بن عازب الأنصاري، أبو عمارة، أبو الطفيل، أبو عمروصحابي
👤←👥أبو إسحاق السبيعي، أبو إسحاق
Newأبو إسحاق السبيعي ← البراء بن عازب الأنصاري
ثقة مكثر
👤←👥أبو بكر بن عياش الأسدي، أبو بكر
Newأبو بكر بن عياش الأسدي ← أبو إسحاق السبيعي
صدوق حسن الحديث
👤←👥أحمد بن يونس التميمي، أبو عبد الله
Newأحمد بن يونس التميمي ← أبو بكر بن عياش الأسدي
ثقة حافظ
👤←👥عبد بن حميد الكشي، أبو محمد
Newعبد بن حميد الكشي ← أحمد بن يونس التميمي
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
3042
تجزئك آية الصيف
سنن أبي داود
2889
تجزيك آية الصيف
سنن ترمذی کی حدیث نمبر 3042 کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3042
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
آیت صیف گرمی کے موسم میں حجۃ الواداع کے راستہ میں نازل ہوئی۔
اور آیت صیف کے نام سے مشہور ہوئی۔
پوری آیت یوں ہے:
﴿يَسْتَفْتُونَكَ قُلْ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلالَةِ إِنِ امْرأٌ هَلَكَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ ــ إلى ــ فَلِلذَّكَرِ مِثَلُ حَظِّ الأُنْثَيَيْنِ﴾ تک (لوگ تجھ سے فتویٰ پوچھتے ہیں کہہ دو اللہ تمہیں کلالہ کے بارے میں بتاتا ہے)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3042]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2889
جس کی اولاد نہ ہو صرف بہنیں ہوں۔
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! «يستفتونك في الكلالة» میں کلالہ سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا: آیت «صيف» ۱؎ تمہارے لیے کافی ہے۔ ابوبکر کہتے ہیں: میں نے ابواسحاق سے کہا: کلالہ وہی ہے نا جو نہ اولاد چھوڑے نہ والد؟ انہوں نے کہا: ہاں، لوگوں نے ایسا ہی سمجھا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الفرائض /حدیث: 2889]
فوائد ومسائل:

(کلالة) کا ذکر سورہ نساء میں دو جگہ ہے۔
ایک آیت نمبر 12 میں (وَإِن كَانَ رَجُلٌ يُورَثُ كَلَالَةً أَوِ امْرَأَةٌ وَلَهُ أَخٌ أَوْ أُخْتٌ فَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ) (النساء12/4) یہ آیت سردیوں میں نازل ہوئی، جبکہ سورہ نساء کی آیت جس کا ذکراوپر کی احادیث میں ہوا ہے، گرمیوں میں نازل ہوئی۔
سورہ نساء کی آیت کریمہ 176) میں کلالہ اسے کہا گیا ہے کہ جس کی اولاد نہ ہو۔
اور بہن بھائی موجود ہوں۔
جبکہ اکثر صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کلالہ اسے کہتے ہیں۔
کہ جس کی اولاد نہ ہو اور والد بھی نہ ہو۔
تو یہ اضافہ حدیث جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ماخوذ ہے کہ جب ان کے بارے میں یہ آیت اتری نہ ان کی اولاد تھی نہ ان کے والد اور یہ مثال ہے کہ احادیث قرآن مجید کی توضیح وتبیین کرتی اور بعض اوقات اس پراضافہ بھی بیان کرتی ہیں۔
(خطابی)
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2889]