🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

موطا امام مالك رواية ابن القاسم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية ابن القاسم میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (657)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حج کی اقسام کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 294
67- مالك عن ابن شهاب عن محمد بن عبد الله بن الحارث بن نوفل بن عبد المطلب، أنه حدثه أنه سمع سعد بن أبى وقاص والضحاك بن قيس عام حج معاوية بن أبى سفيان وهما يذكران التمتع بالعمرة إلى الحج، فقال الضحاك: لا يصنع ذلك إلا من جهل أمر الله تعالى. فقال سعد: بئس ما قلت يا ابن أخي، قال الضحاك: إن عمر بن الخطاب قد نهى عن ذلك. فقال: قد صنعها رسول الله صلى الله عليه وسلم وصنعناها معه.
محمد بن عبداﷲ بن الحارث بن نوفل بن عبد المطلب رحمہ اﷲ سے روایت ہے کہ جس سال معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے حج کیا تو انہوں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ کو حج تمتع کا ذکر کرتے ہوئے سنا، ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ حج تمتع وہی کرتا ہے جو اﷲ تعالی کے حکم کے بارے میں جاہل ہے، تو سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے بھتیجے! تم نے غلط بات کہی ہے، ضحاک نے کہا: بے شک عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے اس سے منع کیا ہے تو انہوں سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کیا ہے اجازت دی ہے اور ہم نے آپ کے ساتھ یہ حج تمتع کیا ہے ​۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 294]
تخریج الحدیث: «67- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 344/1 ح 778، ك 20 ب 19 ح 60) التمهيد 341/8، 342، الاستذكار: 728، و أخرجه الترمذي (823) والنسائي (152/5 ح 2735) من حديث مالك به وقال الترمذي: ”هٰذا حديث حسن صحيح“ .»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده حسن والحديث صحيح