شمائل ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
خضاب لگانے والی ایک حدیث مبارک
حدیث نمبر: 46
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مَوْهَبٍ قَالَ: سُئِلَ أَبُو هُرَيْرَةَ: هَلْ خَضَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: «نَعَمْ» قَالَ أَبُو عِيسَى:" وَرَوَى أَبُو عَوَانَةَ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، فَقَالَ: عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ"
عثمان بن موہب سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خضاب کیا تھا؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! ابوعیسیٰ (امام ترمذی رحمہ اللہ) نے فرمایا: ابوعوانہ نے اس حدیث کو «عثمان بن عبداللہ بن موہب عن ام سلمہ» کی سند سے بیان کیا ہے۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء في خضاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 46]
تخریج الحدیث: { «صحيح» }:
اس روایت کی سند شریک بن عبداللہ القاضی (مدلس) اور سفیان بن وکیع (ضعیف) کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن صحیح بخاری کے شاہد کی وجہ سے حدیث کا متن صحیح ہے۔
اس حدیث کو امام بخاری نے دوسری سند کے ساتھ «عثمان بن موهب عن ام سلمه رضي الله عنها» سے مفصل روایت کیا ہے۔ (صحيح بخاري: 5896)
تنبیہ: ابو عوانہ (وضاح بن عبداللہ الیشکری) کی روایت نہیں ملی۔ «والله اعلم»

قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
Shamail al-Tirmidhi Hadith 46 in Urdu