الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
وضو اور طہارت کے مسائل
120. باب اسْتِبْرَاءِ الأَمَةِ:
120. لونڈی کے استبراء کا بیان
حدیث نمبر: 1215
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مقطوع) اخبرنا الهيثم بن جميل، عن ابن المبارك، عن يحيى بن بشر، عن عكرمة، قال: "بشهر"، سئل عبد الله: بايهما تقول؟، قال:"ثلاثة اشهر اوثق، وشهر يكفي".(حديث مقطوع) أَخْبَرَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ، عَنْ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ بِشْرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: "بِشَهْرٍ"، سُئِلَ عَبْد اللَّهِ: بِأَيِّهِمَا تَقُولُ؟، قَالَ:"ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ أَوْثَقُ، وَشَهْرٌ يَكْفِي".
یحییٰ بن بشر سے مروی ہے، عکرمہ رحمہ اللہ نے کہا: (اس کی مدت) ایک مہینہ ہے۔ امام دارمی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: آپ کی کیا رائے ہے؟ فرمایا: تین مہینے احتیاطی مضبوط مدت ہے اور ایک مہینہ بھی کافی ہے۔

تخریج الحدیث: «رجاله ثقات، [مكتبه الشامله نمبر: 1219]»
اس روایت کے رواۃ ثقہ ہیں۔

وضاحت:
(تشریح احادیث 1210 سے 1215)
لونڈی کی مدتِ استبراء میں یہ دو قول مروی ہیں، کچھ علماء نے کہا آزاد عورت کی طرح تین ماہ کی مدت ہے، کچھ علماء نے کہا لونڈی ہونے کے ناتے اس پر حرہ کی آدھی مدت یعنی 45 دن کی مدت استبراء ہے۔
امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: تین مہینے بہتر ہے اور ایک مہینہ کافی ہے، اور یہ اس لئے ہے کہ معلوم ہو جائے کہ حاملہ تو نہیں ہے، ایسی صورت میں اس سے ہمبستری جائز نہیں۔
نیز یہ کہ اتنی مدت میں اس لونڈی کے رحم کی صفائی ہو جائے گی اور دوسرے انسان کے جراثیم لگنے کا خطرہ بإذن اللہ نہیں رہے گا۔
واللہ اعلم

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: رجاله ثقات

   صحيح البخاري7239عبد الله بن عباسلولا أن أشق على أمتي أو على الناس
   صحيح مسلم1452عبد الله بن عباسلولا أن يشق على أمتي لأمرتهم أن يصلوها
   سنن النسائى الصغرى533عبد الله بن عباسإنه الوقت لولا أن أشق على أمتي
   سنن النسائى الصغرى532عبد الله بن عباسلولا أن أشق على أمتي لأمرتهم أن لا يصلوها إلا هكذا

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.