الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
نماز کے مسائل
16. باب وَقْتِ الْمَغْرِبِ:
16. مغرب کی نماز کا وقت
حدیث نمبر: 1243
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا إسحاق هو ابن إبراهيم الحنظلي، حدثنا صفوان بن عيسى، عن يزيد بن ابي عبيد، عن سلمة بن الاكوع، قال:"كان النبي صلى الله عليه وسلم يصلي المغرب ساعة تغرب الشمس إذا غاب حاجبها".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ هُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، قَالَ:"كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ سَاعَةَ تَغْرُبُ الشَّمْسُ إِذَا غَابَ حَاجِبُهَا".
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز سورج غروب ہوتے وقت پڑھتے تھے جب سورج کا اوپری کنارہ غروب ہو جاتا۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1245]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھے: [بخاري 561]، [مسلم 636، نحوه] و [أبوداؤد 417، مثله] و [ترمذي 164] و [ابن ماجه 688] و [ابن حبان 1523]

وضاحت:
(تشریح حدیث 1242)
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مغرب کی نماز غروبِ آفتاب کے بعد فوراً پڑھ لینی چاہے، یہ ہی مغرب کی نماز کا اوّل وقت ہے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.