الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
ایمان کا بیان
ईमान के बारे में
9. انصار سے محبت رکھنا ایمان کی علامت ہے۔
“ अंसार से प्यार करना ईमान की निशानी है ”
حدیث نمبر: 18
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت بیٹھی ہوئی تھی کہ تم لوگ مجھ سے اس بات پر بیعت کرو کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا اور چوری نہ کرنا اور زنا نہ کرنا اور اپنی اولاد کو قتل نہ کرنا اور نہ ایسا بہتان (کسی پر) باندھنا جس کو تم (دیدہ و دانستہ) اپنے ہاتھوں اور اپنے پیروں کے سامنے بناؤ اور کسی اچھی بات میں (اللہ و رسول کی) نافرمانی نہ کرنا۔ پس جو کوئی تم میں سے (اس عہد کو) پورا کرے گا تو اس کا ثواب اللہ کے ذمہ ہے اور جو کوئی ان (بری) باتوں میں سے کسی میں مبتلا ہو جائے گا اور دنیا میں اس کی سزا اسے مل جائے گی تو یہ سزا اس کا کفارہ ہو جائے گی۔ اور جو ان (بری) باتوں میں سے کسی میں مبتلا ہو جائے گا اور اللہ اس کو (دنیا میں) پوشیدہ رکھے گا تو وہ اللہ کے حوالے ہے اگر چاہے تو اس سے درگزر کرے اور اگر چاہے تو اسے عذاب کرے (سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ) ہم سب لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان (باتوں) پر بیعت کر لی۔
हज़रत उबादा बिन सामित रज़ि अल्लाहु अन्ह कहते हैं कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “इस हाल में कि आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम के पास सहाबा कराम रज़ि अल्लाह अन्हुम की एक टोली बैठी हुई थी कि तुम लोग मुझ से इस बात पर बैअत करो कि अल्लाह के साथ किसी को शरीक (भागीदार) न करना और चोरी न करना और ज़िना न करना और अपनी औलाद की हत्या न करना और न जानबूझ कर झूठा आरोप किसी पर लगाना और किसी भी अच्छे काम में (अल्लाह और उसके रसूल) की अवज्ञा न कना। बस जो कोई तुम में से (इस वादे को) पूरा करेगा तो उसका सवाब अल्लाह के ज़िम्मे है और जो कोई इन (बुरी) बातों में से किसी में पड़ गया और संसार में उसकी सज़ा उसे मिल गई तो यह सज़ा उसका कफ़्फ़ारा हो जाएगी। और जो इन (बुरी) बातों में से किसी में पड़ गया और अल्लाह ने उसको (संसार में) गुप्त रखा तो वो अल्लाह के हवाले है यदि चाहे तो उसको छोड़दे और चाहे तो उसे सज़ा दे (हज़रत उबादह बिन सामित रज़ि अल्लाहु अन्ह कहते हैं कि) हम सब लोगों ने आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम से इन (बातों) पर बैअत करली।”


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.