الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: شکار کے بدلے کا بیان
The Book of Penalty For Hunting
19. بَابُ إِذَا أَحْرَمَ جَاهِلاً وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ:
19. باب: اگر ناواقفیت کی وجہ سے کوئی کرتہ پہنے ہوئے احرام باندھے؟
(19) Chapter. If somebody ignorantly assumed Ihram while wearing a shirt (will Fidya be compulsory?).
حدیث نمبر: 1848
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) وعض رجل يد رجل يعني فانتزع ثنيته، فابطله النبي صلى الله عليه وسلم".(مرفوع) وَعَضَّ رَجُلٌ يَدَ رَجُلٍ يَعْنِي فَانْتَزَعَ ثَنِيَّتَهُ، فَأَبْطَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
‏‏‏‏ ایک شخص نے دوسرے شخص کے ہاتھ میں دانت سے کاٹا تھا، دوسرے نے جو اپنا ہاتھ کھینچا تو اس کا دانت اکھڑ گیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا کوئی بدلہ نہیں دلوایا۔

A man bit the hand of another man but in that process the latter broke one incisor tooth of the former, and the Prophet forgave the latter.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 3 , Book 29 , Number 73



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1848  
1848. حضرت یعلی بن اُمیہ ؓ ہی سے روایت ہے کہ ایک مرد نے کسی دوسرے شخص کا ہاتھ چبا ڈالا تو اس نے اپنا ہاتھ کھینچاجس سے اس کا دانت نکل گیا، اس پر نبی ﷺ نے اس کے بدلے کو باطل فرمادیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1848]
حدیث حاشیہ:
(1)
جس شخص نے بھول کر یا نادانستہ طور پر بحالت احرام قمیص پہن لی تو اس پر فدیہ ہو گا یا نہیں؟ مذکورہ حدیث میں فدیہ نہ ہونے کے متعلق کوئی حکم نہیں، البتہ امام بخاری ؒ نے اپنے رجحان کے پیش نظر حضرت عطاء کا قول پیش کیا ہے کہ ایسے انسان پر کوئی فدیہ نہیں۔
چونکہ حضرت عطاء اس حدیث کے راوی ہیں، لہذا اگر فدیہ لازم ہوتا تو کم از کم ان پر مخفی نہ رہتا۔
امام شافعی ؒ نے بھی یہی موقف اختیار کیا ہے جبکہ امام مالک ؒ کا موقف ہے کہ اگر اسی وقت قمیص اتار دے یا خوشبو دھو ڈالے تو کوئی کفارہ نہیں بصورت دیگر کفارہ دینا ہو گا۔
دلائل کے اعتبار سے امام بخاری ؒ کا مسلک راجح معلوم ہوتا ہے کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے اس کو قمیص اتارنے اور خوشبو دھو ڈالنے کا حکم دیا، اس کے علاوہ کچھ نہیں کہا۔
(2)
دوسری حدیث پہلی حدیث کا تتمہ ہے۔
اس کا عنوان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
اسے بالتبع ذکر کر دیا گیا ہے۔
اس کی تشریح ہم آئندہ کتاب الدیات میں کریں گے۔
بإذن الله
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 1848   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.